سانحہ لاہور کے بعد پاکپتن میں سٹی پولیس کا دربار بابا فرید سے ملحقہ علاقوں میں رات گئے سرچ آپریشن

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بےورورپورٹ) سانحہ لاہور کے بعد پاکپتن میں سٹی پولیس کا دربار بابا فرید سے ملحقہ علاقوں میں رات گئے سرچ آپریشن،گھروں کی سرچنگ اور مکینوں کی بائیو میٹرک تصدیق،40 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیاتفصیلات کے مطابقسانحہ لاہور کے بعد پاکپتن میں تھانہ سٹی پولیس نے دربار بابا فرید کے ملحقہ علاقوں میں رات گئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔پولیس کی طرف سے دربار بابا فرید کے ارد گرد قائم گھروں کی سرچنگ اور مکینوں کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔پولیس نے 120 گھروں کی سرچنگ کر کے 150 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جس کے بعد پولیس نے 40 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا جس سے مکمل تحقیقات کی جائیں گی،سرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس اور انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس کی طرف سے دربار بابا فرید کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے خضر حیات نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام افراد کی مکمل سرچنگ کر کے مشکوک افراد کو حراست میں لے رہے ہیں،سرچ آپریشن کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنا ہے۔

189 total views, 3 views today

Short URL: //tinyurl.com/y38tu8t6
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *