یونین کونسل کے ملازمین عید کے موقع پر بھی کئی ماہ کی تنخواہ سے محروم ،گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد ( ایف یو نیوز) یونین کونسل کے ملازمین عید کے موقع پر بھی کئی ماہ کی تنخواہ سے محروم ،گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ،شدیدبیماری کی حالت میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے دوائی بھی نہیں لے سکتے ،چیف جسٹس سے مدد کی اپیل بتایا گیا ہے کہ یونین کونسل 80ایشرکے کے سیکرٹری محمد اشرف ولد محمد حنیف،نائب قاصد اللہ دتہ اور یونین کونسل 76کیلے کے نائب قاصد محمد بشیرولد محمد طفیل کو عرصہ 11ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے ان ملازمین کے گھروں میں فاقوں کا یہ عالم ہے کہ گھر چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں محمد اشرف ولد محمد حنیف دل اور ہیپاٹائٹس اور دیگر درجنوں جان لیوا بیماری میں جکڑا ہوا ہے ڈاکٹر سے چیک اپ اور دوائی کیلئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بستر مرگ پر پڑا ہے اور کسی مسیحا کا منتظر ہے،نائب قاصد محمد بشیر کینسر کے جان لیوا مرض کی وجہ سے ایک آنکھ سے محروم ہو چکا ہے اور بینائی ختم ہوچکی ہے، ہر طرف عید کی خوشیاں ہیں لیکن ان ملازمین کے گھر معاشی بدحالی کا خوف ناک منظر پیش کرتے ہیں تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے بچوں کیلئے کپڑے جوتے اور دیگر اشیا خردونوش نہیں آسکیں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لاہور ڈویژن نے آرڈر نمبری 842/29-11-2017 اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ نے آرڈر نمبری 5751/30-11-2017 جاری کیئے ہیں لیکن چئیر مین یونین کونسل اور سیکرٹری یونین کونسل ملی بھگت سے ان ملازمین کو تنخواہ جاری کرنے سے انکاری ہیں کہ گورنمنٹ کی طرف سے گرانٹ آنے پر آپ کو تنخواہیں دے دی جائیں گی ۔،چئیر مین یونین کونسل 80اور چئیرمین یونین کونسل 76کو ان غریب ملازمین کی تنخواہ کی مد میں حکومت پنجاب سے تین لاکھ روپے ماہانہ رقم جاری کی گئی ہے، سرکاری ملازم محمد اشرف اور نائب قاصد محمد بشیراور اللہ دتہ نے میڈیا کی وساطت سے چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ ہمارے کمسن معصوم بچوں کو فاقوں سے بچائیں اور ہمیں 11ماہ کی تنخواہیں جاری کرنے کیلئے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے احکامات صادر فرمائیں ۔

73 total views, 3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y8b6x7ul
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...