چاند کا تنازعہ۔۔ ذمہ دار کون۔۔؟

Umer Khan Jozvi
Print Friendly, PDF & Email

تحریر: عمرخان جوزوی
جن کواپنانہےں پتہ وہ بھلاچاندکاکےاپتہ کرائےں گے۔۔؟آصف علی زرداری اورپروےزمشرف سے سےاسی فےض پاکرعمران خان کے ،،سےاسی آستانے،، پرپہنچنے والے فوادچوہدری جن کوےہ نہےں معلوم کہ ان کااپنا،،سےاسی چانداورقبلہ ،،کہاں ہے۔۔؟وہ آسمانی چاندکے بارے مےں کسی کوکےابتائےں گے۔۔؟چاندکےا۔۔؟وفاقی وزےرتوتحرےک پاکستان کے بارے مےں بھی کورے نکلے۔علمائے کرام نے قےام پاکستان کی حماےت کی ےامخالفت۔۔؟ فوادچوہدری کواس کاکےاپتہ۔۔؟علامہ شبےراحمدعثمانی اورعلامہ ظفراحمدعثمانی جن کے کارناموں اورقائد سے والہانہ محبت کے بارے مےںپوری دنےاآشناءاوربخوبی واقف ہے چوہدری صاحب ان سے بھی ناآشناءنکلے۔قائداعظم محمدعلی جناح کے انتہائی قرےب سمجھے جانے والے تحرےک پاکستان کے ان سرخےلوں اوردےگرعلمائے کرام کی قےام پاکستان کے لئے دی جانے والی لازوال قربانےوں،کوششوں اورجدوجہد کاکےامطالعہ پاکستان مےں ذکرنہےں ۔۔؟ فوادچوہدری اگر سکول کے قرےب سے گزرے ہوتے ےامطالعہ پاکستان کی کسی اےک کتاب کااےک بار نظارہ بھی کرتے تووہ علمائے کرام کے بارے مےں اس قسم کی غلط بےانی کبھی نہ کرتے۔چندلوگوں کی وجہ سے سارے علمائے کرام کو قےام پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کی فہرست مےں شامل کرنانہ صرف بہت بڑاظلم بلکہ ےہ عمل تارےخ کے روشن چہرے کومسخ کرنے اورچاندکوانگلی کے پےچھے چھپانے کے مترادف ہے۔جس شخص کوتحرےک پاکستان مےں علمائے کرام کی شمولےتوالاچمکتااوردمکتاہواچاندنظرنہ آرہاہواسے پھررمضان اورعےدکاچاندکےسے نظرآئے گا۔۔؟آصف زرداری،پروےزمشرف اورعمران خان کے چاندپرسےاسی روزہ رکھنے اورافطارکرنے والے فوادچوہدری سے ےہ امےدرکھنا کہ وہ اپنی سائنس کے ذرےعے ملک کے 21کروڑعوام کواےک چاندپرلاسکےں گے بلی کے خواب مےں چھےچھڑوں کے سواکچھ نہےں ۔خودکسی اےک سےاسی چاندپرقرارنہ پکڑنے والے فوادچوہدری کی جانب سے چاندکامسئلہ مستقل حل کرنے کے لئے سائنسی اےجادات اورسےاسی کمالات کوبروئے کارلانے کے اعلانات سے ہمارا کوئی لےنادےناہے اورنہ ہی کوئی سروکار ۔چاندکامسئلہ مفتی فوادچوہدری حل کرےں ےاپھرکوئی اور۔۔؟ہم تو برسوں سے اس نکتے اورمسئلے پر قوم کومتحدومتفق دےکھنے کی دعائےں مانگ رہے ہےں۔دےنی معاملات مےں بے جا انگلےاں مارنے پرہمےں فوادچوہدری سے کوئی گلہ نہےں ۔وےسے بھی ہرگھراوردرکے چمچے بننے والوں کی جانب سے پھر اس طرح کے کمالات کاظہورہوناکوئی نئی بات نہےں۔کل تک آصف زرداری کے ماتھے کوسائےں سائےں کرکے چومنے والااب اگراسی زرداری کے جسم کوان کے مخالفےن سے ملکرنوچ سکتاہے تواےسوں کے لئے پھرمفتی منےب الرحمن جےسے بے زبان مولوےوں کونشانے پرلےناکےامشکل۔۔؟وےسے جوبندہ آصف زرداری کاہوانہ پروےزمشرف کا۔اورجووزےراعظم عمران خان کابھی نہ ہوسکے گا۔اےسے شخص کی جانب سے علمائے کرام پرسنگ باری والزام تراشی کوئی تعجب والی بات نہےں ۔ہم نے اس ملک مےں علمائے کرام پربھونکنے والے کئی نامی گرامی لوگوں کوعبرت کانشان بنتے دےکھاہے۔اس بے زبان مخلوق کوآج تک جنہوں نے بھی للکاراےادنےاکے سامنے تماشابناےا۔تارےخ گواہ ہے کہ آخروہ لوگ خوداےک نہ اےک دن تماشاضروربنے۔فوادچوہدری سے ہمےں کوئی گلہ ہے نہ ہی کوئی شکوہ ۔کےونکہ ان کاتومعاملہ ہی الگ ہے۔جس خدانے اپنے بھےجے گئے نبےوں کے وارثوں کوپہلے اکےلانہےں چھوڑاوہی خداآج بھی ان بے زبانوں کوتنہاءنہےں چھوڑےں گے۔ہمارااےمان اورعقےدہ ہے کہ مساجدومدارس مےں چٹائےوں پربےٹھ کراللہ اللہ کرنے والے نہ پہلے اکےلے تھے اورنہ ہی آج تنہاءہےں۔ فوادچوہدری جےسے لوگوں کاتوکام ہی پےٹ کی آگ بجھانے ےاتندوربھرنے کے لئے کسی کی چاپلوسی اورکسی پرنشترکے تےرچلاکرمعاشرے مےں تفرےق وتقسےم کی فضاءقائم کرناہے لےکن علمائے کرام کاکام تو امت کوتوڑنانہےں بلکہ جوڑناہے پھرعلماءکی وجہ سے امت مےں ےہ توڑکےوں۔۔؟ اس وجہ سے ہماراگلہ ،شکوہ اورشکاےت آج فوادچوہدری جےسے کسی لبرل سے نہےں بلکہ انہی علمائے کرام سے ہے۔چاندکے مسئلے پراگرعلمائے کرام متفق ہوکر قوم کوےکجاکرتے توآج فوادچوہدری جےسے لوگوں کوعلمائے کرام کی طرف انگلےاں اٹھانے کی جرات نہ ہوتی مگرافسوس امت کوجوڑنے والوں کے ہاتھوں چاندکے مسئلے پرقوم گروہوں مےں بھٹک گئی۔قوم کواےک دن پہلے روزہ رکھنے کی ترغےب دےنے والابھی مولوی اورقوم کواےک دن بعدچانددکھانے والابھی مولوی ۔دوسروں کواتحاد،اتفاق اوربھائی چارے کادرس دےنے والے ےہ مفتےان کرام خودآپس مےں اتحاد،اتفاق اوربھائی چارے کامظاہرہ کےوں نہےں کرتے۔۔؟دوسروں کے درمےان تنازعات،مسائل اورلڑائی جھگڑے ختم کرکے صلح صفائےاں کرانے والے اپنے درمےان چاندکاتنازعہ اورمسئلہ کےوں حل نہےں کرسکتے۔۔؟مفتی منےب الرحمن ےامفتی شہاب الدےن پاپلزئی مےں کوئی اےک دنےادارہوتا۔۔؟توہم پھر کبھی کوئی سوال پوچھتے نہ ہی کوئی شکوہ اورشکاےت کرتے مگرفوادچوہدری جےسے توتلوں کوعلماءکے خلاف زبان انہی مفتےان کرام کی وجہ سے ملی ۔دوسروں کواتحاد،اتفاق،امن اوربھائی چارے کادرس دےنے والے مفتی منےب الرحمناورمفتی شہاب الدےن پاپلزئی اگرچاندکے مسئلے پراتحادکامظاہرہ کرتے تودوٹکے کے لوگ آج علمائے کرام پرکبھی انگلےاں نہ اٹھاتے۔دنےاکاامام بننے والامولوی اورمفتی اپنے ہی قبےل سے تعلق رکھنے والے اےک مولوی اورمفتی کارہبرورہنماءاورامام کےوں نہےں بن سکتا۔۔؟لوگ جب کہتے ہےں کہ ان مولوےوں کی وجہ سے اس ملک مےں ہرسال الگ الگ روزے اورالگ الگ عےدےں ہوتی ہےں ،انصاف کی نظرسے اگردےکھاجائے تو کہتے تووہ بھی غلط نہےں ۔کےامفتی منےب الرحمن اورمفتی شہاب الدےن پاپلزئی کی وجہ سے اس ملک مےں لوگ الگ الگ روزے رکھ کردودوعےدےں نہےں مناتے۔۔؟چاندکے مسئلے پرحدسے آگے بڑھنے پرفوادچوہدری قصوروارہے ےانہےں ےہ ہمےں نہےں پتہ لےکن چاندکے مسئلے پر قوم کوتقسےم کرنے والے روےت ہلال اورمسجدقاسم علی خان والے دونوں قصورواراورقوم کے مجرم ضرورہےں ۔پشاوروالوں کواگرکوئی اورلےڈکرتاتوہم بھی خاموش ہوجاتے لےکن مفتی کے مقابلے مےں مفتی ہے اس لئے ہم خاموش نہےں ہوسکتے۔قرآن،حدےث اوردلائل کی روشنی مےں دنےاکومطمئن کرکے فتوے دےنے والامفتی اورمولوی کےااےک مولوی اورمفتی کوقرآن وحدےث کی روشنی مےںدلائل سے مطمئن نہےں کرسکتا۔۔؟ دوسروں کی اےک آہ پرفتوے لگانے والامولوی اورمفتی لوگوں کے فرضی روزے اورعےدخراب کرنے والے مولوی اورمفتی پراےک فتویٰ نہےں لگاسکتا۔۔؟مفتی شہاب الدےن پاپلزئی کے بہی خواہوں اورمرےدوں کے مطابق ٹھوس شہادتوں کی روشنی مےں ہی ہم چاندنظرآنے کااعلان کرتے ہےں مگرسرکاری روےت ہلال والے ہماری شہادتوں کوتسلےم نہےں کرتے۔اگرپشاورےاپورے خےبرپختونخوامےں دس سے بےس شہادتےں موصول ہوتی ہےں توسوال ےہ پےداہوتاہے کہ روےت ہلال کمےٹی والے پھران شہادتوں کوتسلیم کےوں نہےں کرتے۔۔؟کےااس صوبے کے لوگوں کی وشہادتےں قابل اعتبارنہےں ۔۔؟قبرمےں ہرشخص نے جاناہے۔پھرےہ بات اےک مولوی اورمفتی سے بہترکون جانتاہے کہ محض جھوٹی شہادت اورگواہی کیلئے اپنی قبراورآخرت کوئی خراب نہےں کرتا۔۔؟ مفتی منےب الرحمن چاندکے حوالے سے خےبرپختونخواکی شہادتوں کوکےوں نظراندازکررہے ہےں اس حقےقت کومفتی صاحب کوعوام کے سامنے لاکرواضح کرناہوگا۔ہمارے لئے نہ صرف تمام علمائے کرام قابل عزت اورواجب الاحترام ہے بلکہ مفتی منےب الرحمن اورمفتی شہاب الدےن پاپلزئی دونوں ہمارے لئے برابربھی ہےں ۔ ہم نہےں چاہتے کہ مولوی مولوی کی وجہ سے بدنام ہو۔چاندکے مسئلے پراگرمفتی شہاب الدےن پاپلزئی حق پرنہےں تومفتی منےب الرحمن اس کوکٹہرے مےں لاکرکھڑاکردےں اوراگراس معاملے مےں مفتی منےب الرحمن ےاروےت ہلال والاکوئی اوراگر قصوروارہے توپھراسے کٹہرے مےں لاکراس تنازعے اورمسئلے کوحل کےاجائے۔ مفتی منےب الرحمن اورمفتی شہاب الدےن پاپلزئی جب تک چاندکے مسئلے پراپنی اپنی اناءنہےں چھوڑتے تب تک نہ صرف فواد چوہدری بلکہ اس ملک کے ہرگاﺅں اورعلاقے کاچوہدری علمائے کرام کی طرف اسی طرح انگلےاں اٹھاتارہے گا۔اس لئے ےہ اب علمائے کرام کی زمہ داری ہے کہ وہ دومولوےوں ےادومفتےوں کے اس قضےے اورتنازعے کوہمےشہ ہمےشہ کے لئے حل اورختم کردےں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y5y4zrrn
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *