ہائی بلڈ پریشر کی بنیادی وجوہات میں تمباکو نوشی، صفائی ستھرائی کا ناقص انتظام، انسانی آبادی میں گندگی کے ڈھیر ہیں: سی ای او ہیلتھ

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بےورورپورٹ) ہائی بلڈ پریشر کی بنیادی وجوہات میں تمباکو نوشی، صفائی ستھرائی کا ناقص انتظام، انسانی آبادی میں گندگی کے ڈھیر ہیں۔ سیوریج کا گھروں میں ناقص انتظام، متوازن غذا کا استعمال نہ کرنا، زیادہ فیٹس اور کاربوہائیدریٹس والی اشیاءکا استعمال، کولڈ ڈرنکس اور بیو ریجز کا بےتحاشہ استعمال شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او ہیلتھ رانا امتیاز احمد نے بلڈ پریشر کے عالمی دن کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمامDHDC ہال ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ انٹی ٹی بی ایسوسی ایشن، سوسائٹی فار ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن پاکپتن، محکمہ سوشل ویلفئیر بیت المال پاکپتن، انجمن فلاح مریضان پاکپتن، پاکپتن ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن، پاکستان طِبّی کانفرنس پاکپتن کے زیر اہتمام سیمینار اور واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر افضل بشیر مرزا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر، حکیم عبدالمجید شامی ضلعی صدر پاکستان طبّی کانفرنس، ہومیو ڈاکٹر میاں غلام مرتضیٰ صدر ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن،ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی صدر انجمن فلاح مریضاں اور وقار فرید جگنو صدر پریس کلب و جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضان نے بھی خطاب کیا سیمینار میں خالد ظفر، ہومیو ڈاکٹر محمود ریاض جوئیہ پرنسپل پاکپتن پیرا میڈیکل کالج،ہومیو ڈاکٹر محمد علی، حکیم ماجد رضا، حکیم محمد یار بیگ، حکیم اسلم ہانس، سمیت ڈاکٹرز، نرسسز، ہومیو ڈاکٹرز، حکماءاور سماجی تنظیموں کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ۔ حکیم لطف اللّہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ انٹی ٹی بی ایسوسی ایشن نے کہا کہ خواتین معاشرے کی بہتری،خانگی معاملات،تعلیم و تربیت اور صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ہماری بہنوں بیٹیوں کو اپنی توانائیاں بروے کار لاتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ہائی یا لو بلڈ پریشر کے مسئلہ کو لاپرواہی سے نہیں لینا چاہئے بلکہ ایسے لوگ جنہیں بلڈ پریشر کا مسئلہ رہتا ہے انہیں کم از کم دن میں ایک بار ضرور بلڈ پریشر چیک کرنا چاہیئے۔ سفید زہر (میدہ، چینی، اور نمک) کے استعمال سے جتنا ہوسکے گریز کرنا چاہئے۔برف اور کولڈ ڈرنکس کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ مزید ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد ریاض احمد نے تقریب میں بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کی احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں جتنا ہو سکے کھانے پینے کا طریقہ نیچرل رکھنا چاہئے۔ فزیکل ایکسر سائز سے جسم کو ایکٹو رکھیں۔ کیلوریز کو صرف کرنے کا اہتمام کریں۔

Short URL: http://tinyurl.com/y5ozayd2
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *