بنگلہ دیش عمارت میں آگ لگنے سے 19 جاں بحق

Print Friendly, PDF & Email

بنگلہ دیش کی چوبیس منزلہ عمارت میں آگ لگنےسے 19 افراد جاں بحق اور ساٹھ سے زائد افراد زخمی ہوگئے، اموات میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جارہاہے۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا میں دفاتر پر مشتمل عمارت کی درمیانی منزلوں پر آگ لگی۔ آگ لگنے سے متعدد افراد متاثرہ منزلوں پر پھنس گئے، کچھ افراد بدحواسی میں کھڑکیوں سے نیچے کود گئے، کچھ نے ٹی وی کیبلز کے ذریعے کود کر جان بچانے کی کوشش کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور ایک سری لنکن شہری شامل ہیں۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، درجنوں فائر فائٹرز، نیوی اور ایئرفورس کے ہیلی کاپٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں۔

 448 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/yxvs9tgx
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *