ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کبھی بلدیاتی نظام میں دلچسپی نہیں لی بلدیاتی نظام مضبوط ہوتا تو اسمبلیوں پر کرپشن کے نشان نہ ہوتے: پی ٹی آئی رہنما

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن ( بیورو رپورٹ ) ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے کبھی بلدیاتی نظام میں دلچسپی نہیں لی بلدیاتی نظام مضبوط ہوتاتواسمبلیوں پرکرپشن کے نشان نہ ہوتے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کی ضلعی راہنما رخسانہ منظور بھٹی پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک محمد اشرف نے بلدیاتی نظام ختم ہونے پر پریس کلب پاکپتن میں کارکنان کے جشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کابہترین لوکل باڈیزسسٹم لارہے ہیںاپوزیشن جماعتیں اپنی کرپشن بچاناچاہتی ہیںپی ٹی آئی صاف اورشفاف بلدیاتی نمائندے سامنے لائےگی انہوں نے کہا کہ سابقہ بلدیاتی نظام میں ریکارڈ ساز کرپشن کی گئی منتخب نمائندوں نے مختلف طریقوں سے اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کو نواز کر عوام کا استحصال کیا انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سابقہ بلدیاتی امیدواروں کا آڈٹ کرایا جائے تاکہ ان کی کرپشن عوام کے سامنے آسکے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y4ldbb2j
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *