کینال کالونی داؤدخیل میں تقریباََ ایک ماہ جاری رہنے والا جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ گزشتہ شام اختتام پذیر

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل(ذوالفقارخان) کینال کالونی داؤدخیل میں تقریباََ ایک ماہ جاری رہنے والا جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ گزشتہ شام اختتام پذیر ہوگیا۔فائنل میچ میجر جنرل ثنااللہ نیازی شہید کے نام کردیاگیا۔عیسیٰ خیل تا روکھڑی کی تیس ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر مسکین اللہ خان، ناصر اقبال، محمدپرویز اور امان اللہ نازی تھے۔ کمنٹیٹرز میں امان اللہ خٹک، صدائف شاہ، محمدزمان، ضیااللہ خان اور محمدحسن بلال شامل ہیں ۔ سکوربورڈ کی ذمہ داریاں زاہد فرید اور نصراللہ خان نے سرانجام دیں جبکہ ایمپائرنگ کے فرائض محمدفاروق اِفی، علی بادشاہ، احمدخان اورسمیع اللہ نے سرانجام دیے۔ فائنل میچ عامر کرکٹ کلب پائی خیل اور کمرمشانی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ دس دس اوور کے اس میچ میں عامرکرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ کے نقصان پر 127رنز بنائے۔ محمدعامر نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے جبکہ کمرمشانی کلب کے اکرام اللہ نے تین وکٹ لیں۔ کمرمشانی کلب کی ٹیم سات وکٹ کے نقصان پر مقررہ دس اوورز میں 118رنز بنا سکی۔ جن میں سمیع اللہ کے 55رنز شامل ہیں۔ جبکہ عامر کرکٹ کلب کے بولر گل ریز نے تین وکٹ لیں۔ فائنل میچ عامر کرکٹ کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد نو رنز سے جیت لیا۔فائنل کے مہمانانِ خصوصی ایم پی اے ڈاکٹر صلاح الدین نیازی، سابق ناظم ملک سرفراز خان، ایم اسلم خان شنے خیل، عدنان سمیع نے کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ کے دوران دیگر فرائض سرانجام دینے والے افراد میں انعامات تقسیم کیے۔ فائنل جیتنے والی ٹیم کے کپتان محمد عامر کو ٹرافی بمعہ دس ہزار روپے کیش جبکہ رنر اپ ٹیم کے کپتان جہانزیب کو ٹرافی بمعہ سات ہزار کیش انعامات دیے گئے۔مین آف دی میچ گلریز قرار پائے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر شفااللہ اور بلے باز عمران خان قرار پائے۔اختتامی تقریب سے ایم پی اے ڈاکٹر صلاح الدین نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹورنامنٹ کمیٹی وقت نکال کرمیرے پاس آئے ، میں کرکٹ گراؤنڈ سرکاری سطح پر منظور کرادوں گا۔ جبکہ سابق ناظم ملک سرفرازخان نے کہاکہ کھیل کے اس میدان کو ہموار کرانے کی میری ذمہ داری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مہمانانِ خصوصی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے نقد رقم دینے کا اعلان بھی کیا۔پی ٹی آئی تحصیل صدر جاویداقبال اعوان اور سیدتصور شاہ ایم پی اے ڈاکٹر صلاح الدین اور ملک محمدزمان اعوان اور جلیل خٹک سابق ناظم ملک سرفراز کے ہمراہ تھے۔ فائنل میچ دیکھنے کے لیے ضلع بھر کے کئی شہروں سے سینکڑوں کی تعداد میں شائقین موجود تھے۔ کھلاڑیوں کو خوب داد دیتے رہے۔ منچلے ڈھول کی تھاپ پر ناچتے رہے۔azadi-cricket-tournament-2

1,226 total views, 3 views today

Short URL: //tinyurl.com/zeyru5c
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *