عطا اللہ عیسیٰ خان کی موت کی جھوٹی خبر سوشل میڈ یا پر پھیلانے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: پولیس نے گلوکار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کی موت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق گلوکار نے سوشل میڈیا پر اپنی موت کی جعلی خبر پھیلانے والے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تو چوبیس گھنٹے کے اندر ہی پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ میرے انتقال کی جھوٹی خبر ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے شعیب قیصرانی نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔فوک گلوکار کا کہنا تھا کہ میں نے شعیب قیصرانی کو معاف کردیا البتہ اس کو تھوڑی بہت سزا ضرور ملنی چاہیے تاکہ وہ مستقبل میں کبھی ایسی حرکت نہیں کرسکے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y39gx23g
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *