انجمن تاجراں کا چوری ،ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز) انجمن تاجران (رجسٹرڈ ) لاری اڈہ اپروچ روڈ فاروق آباد کا چوری ،ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش ،ڈی پی او شیخوپورہ سے اصلاح واحوال کا مطالبہ بتایا گیا ہے کہ لاری اڈہ فاروق آباد پر واقع مدینہ آٹو سٹور کے رات گئے نامعلوم چوروں نے آہنی اوزاروں کی مدد سے تالے کاٹ ڈالے واردات کا موقعہ نہ ملنے پر چور فرار ہوگئے جس کی وجہ سے بڑا مالی نقصان نہیں ہوا لیکن اس سے قبل بھی مذکورہ دوکان اورمارکیٹ میں دیگر دوکانوں کو چورنشانہ بنا چکے ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کا بھاری نقصان ہوا مذکورہ وارداتوں کے مقدمات تھانہ سٹی فاروق آباد میں درج رجسٹرڈ ہیں لیکن تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی مذکورہ دوکانداروں کی دادرسی ہوئی ہے انجمن تاجران لاری اڈہ اپرو چ کے صدر محمد احمد مقبول ،میاں لیاقت علی ،شیخ آفتاب احمد ،ریاض محبوب کمبوہ ، سیکرٹری جنرل بابربھائی ،میاں عثمان ،محمد سہیل احمد بیٹری والے اور دیگر تاجروں نے لاری اڈہ پر بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آباد سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/zm9q5zy
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *