آنیلیک كربر کو فرینچ اوپن کے پہلے مرحلے میں شکست

Print Friendly, PDF & Email

آسٹریلین اوپن کی چیمپیئن جرمنی کی ٹینس اسٹار آنیلیک كربر فرنچ اوپن کے پہلے مرحلے میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ تھرڈ سیڈڈ آنیلیک كربر کو نیدرلینڈز کی کیکی برٹینز نے ایک گھنٹے اور 41 منٹ کے مقابلے کے بعد 2-6، 6-3 اور 3-6 سے شکست دے کر گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ کربر نے شکست کے بعد کہا ’میں فرنچ اوپن کے پہلے مرحلے میں شکست کھانے پر بہت افسردہ ہوں جس کا مطلب یہی ہے کہ میں بہترین کھیل پیش نہیں کر سکی۔‘ ان کا کہنا تھا ’میں نے مقابلہ کرنے کی کوشش کی لیکن کیکی برٹینز نے اہم مواقعوں پر بہترین کھیل پیش کیا۔‘ آسٹریلین اوپن میں کامیابی کے بعد یہ ان کی مسلسل تیسری شکست ہے، اس سے قبل انھیں میڈرڈ اور روم اوپن میں حریف کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جرمنی کی ٹینس اسٹار آنیلیک كربر نے رواں برس جنوری میں سرینا ولیمز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں آسٹریلین اوپن کا اعزاز جیتا تھا۔ سنہ 1999 کے فرینچ اوپن کی مشہور فاتح سیٹی گراف کے بعد 28 سالہ آنیلیک كربر پہلی جرمن کھلاڑی ہیں جنھوں نے کوئی گرینڈ سلیم جیتا ہے۔ فرینچ اوپن کے دوسرے مقابلوں میں نواک جاکووچ اور سرینا ولیمز نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سرینا ولیمز نے نے صرف 22 منٹ کے مقابلے میں اپنی حریف کو 2-6 اور 0-6 کے فرق سے شکست دی جب کہ نواک جاکووچ نے 4-6، 1-6 اور 1-6 کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔

Short URL: http://tinyurl.com/gvsejj4
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *