انشورنس کمپنی کا منیجر ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے، اغواء

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد ( نامہ نگار) انشورنس کمپنی کا منیجر ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے، اغواء، بدترین تشدد کرتے ہوئے بازو توڑ دیا ،پولیس سائرن کی آواز سن کراغواء کار فراربتایا گیا ہے کہ محلہ رسول پورہ فاروق آباد کا رہائشی محمدنفیس ولد محمد بوٹاایک معروف انشورنس کمپنی میں بطور سیلز مینجر فرائض سر انجام دے رہا ہے نامعلوم ملزمان نے انشورنس کروانے کے بہانے ماچھیکے پٹرول پمپ پربلوایا جس پرمنیجر محمد نفیس ،ہمراہ سیلز آفیسر صابر علی ،ڈرائیورافتخار احمدکارمیں سوار ہوکر تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ ماچھیکے پٹرول پمپ پر پہنچ گئے جہاں پر پہلے سے موجود گھات لگائے ملزمان ان کی گاڑی میں بیٹھ گئے اور گن پوائنٹ پر نامعلوم ویران جگہ پر لے جاکرگاڑی سے نکال کر صافہ سے منیجر محمد نفیس ،صابر علی اورڈرائیورافتخار احمد کے بازوکمر کے پیچھے باندھ دیے اور تینوں پر تشدد شروع کر دیا اغواکاروں نے ڈنڈو ں اور ربڑ کے بلٹوں سے پے در پے وار کیئے جس سے منیجر محمد نفیس کی کمر سے جگہ جگہ خون کے لوتھڑے بن گئے ملزمان نے کلاشنکوف کے بٹ کے تین واربازو پرکیے جس بازوں ٹوٹ گئی، صابر علی اورڈرائیورافتخار احمد بھی شدید تشدد سے زخمی ہوئے اغوار کار 10سے 12 ملزم تشدد کے ساتھ منیجر سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے جس پر منیجر نے اپنے کلرک رحمان ایوب کو ایک کروڑ مالیت کا چیک لانے کیلئے کہا جبکہ اسی دوران قریبی سڑک پر پولیس سائرن کی آواز سن کر اغواء کار فرار ہوگئے۔ منیجر محمد نفیس کی تحریری درخواست پر تھانہ صدر شیخوپورہ پولیس کے ایس ایچ او محمد لطیف گجر نے مقامی صحافیوں اور معززین علاقہ کو یقین دلایا کہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zr59dj8
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *