معروف کاروباری شخصیت رﺅ ف مغل کیطرف سے مقامی سیاسی سماجی مذہبی کاروباری و صحافتی شخصیات کے اعزاز میں افطا ر ڈنر کا اہتمام

Print Friendly, PDF & Email

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) سابق جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصا ف مڈلینڈز و معروف کاروباری شخصیت رﺅ ف مغل کیطرف سے مقامی سیاسی سماجی مذہبی کاروباری و صحافتی شخصیات کے اعزاز میں رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں افطا ر ڈنر کا اہتمام ۔ اس موقع پر میزبان محفل رﺅف مغل کا کہناتھا کہ رمضان المبارک میں افطار پارٹی جہاں آپس میں مل بیٹھنے کا زریعہ ہے وہا ں سنت نبوی ﷺ کی تکمیل کا زریعہ بھی ہے کہ نہ صرف اپنا روزہ افطار کیا جا ئے بلکہ اپنے عزیز و اقرباءدوست احباب اور رشتہ داروں کو بھی افطا ر میں شامل کیا جا ئے اس طرح اجتماعی افطار مشترکہ طور پر اجر و ثواب ، اتفاق و ا تحاد اور نیکی کما نے کا ایک خو بصورت زریعہ ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ رمضان المبارک میں نہ صرف عبادت و ریا ضت اور حقوق العبا د پر زور دیا جا ئے بلکہ وطن عزیز میں مجبوری و مفلسی کی زندگی بسر کرنے والے اپنے غریب یتیم لاوارث اور دکھی بہن بھا ئیو ں کو بھی ہمیشہ یا د رکھا جائے ۔ انہو ں نے کہا کہ رمضان المبارک کی بھوک اور پیاس ہمیں اپنے غریب نادار اور محتاج مسلمان بھائیو ں کی مصائب اور مشکلا ت سے روشنا س کرواتی ہے جن کو عام دنو ں میں تین وقت کی روٹی میسر نہیں ہوتی ہے ۔ اس موقع پر چو ہدری خادم حسین کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ہمیں چا ہیے کہ اپنے گنا ہو ں سے توبہ کرتے ہو ئے رب ذوالجلال کی با رگا ہ میں صدق دل سے توبہ کرلی جا ئے تا کہ آئندہ زندگی اللہ اور اسکے حبیب ﷺ کے بتا ئے ہو ئے راستے کے مطابق بسر کی جا سکے ۔ اس موقع پر امت مسلمہ کی ترقی و خو ش حالی اور عالمی امن کے قیام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔ اس موقع پرسابق وزیر حکومت آزادکشمیر چو ہدری عبد الرشید،سابق لارڈ میئر ٓف برمنگھم کونسلر شفیق حسین شاہ، چو ہدری محمد کرامت ، غضنفرمحمود، معین قا ضی ،الحاج بوٹا شیدائی ، چو ہدری محمد حنیف، چو ہدری محمد عارف کیروی، محمد بشارت اور دیگر بھی مو جو دتھے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/yxvaufwj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *