حیدرآباد: ادارہ ترقیات حیدرآباد کرپشن کا گڑھ، ن لیگ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا: شبیر انصاری

Print Friendly, PDF & Email

چند افسران اپنے ذاتی مفاد کی خاطر شہر کو برباد کر رہے ہیں ، شبیر انصاری 
شہر کے 80فیصد علاقوں میں گندہ اور بدبودار پانی سپلائی کیا جارہا ہے، 
بلدیاتی اداروں کے دفاتر میں سائلین کے مقدر میں ناروا سلوک اور دھکے لکھ دیئے گئے ہیں ۔ 

حیدرآباد (18مئی 2019) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و سابق ایم این اے صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ ادارہ ترقیات حیدرآباد نے پورے شہر کو تباہ کر دیا ہے نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے چند افسران اپنے ذاتی مفادات کی خاطر حیدرآباد شہر کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ، کیونکہ وہ افسران صرف اپنی جیب گرم کرنے پر یقین رکھتے ہیں انہیں عوامی مسائل کے حل سے کوئی غرض نہیں ہے ، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنان سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا، شبیر حسن انصاری کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں میں صحت و صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہے، بلدیاتی اداروں نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے نظام کو مزید درہم برہم کر دیا ہے، ان اداروں کے دفاتر میں سائلین اپنی مشکلات کے حل کے لیئے جاتے ہیں تو انہیں دھکے دیئے جاتے ہیں ان کو دربد ر کیا جاتا ہے، لوگ ان اداروں میں دھکے کھا رہی ہیں جو ادارے عوام کی خو ن پسینے کی کمائی میں سے دیئے جانے والے ٹیکس سے چل رہے ہیں ، اپنے مسائل کے حل اور کاموں کے لیئے جانے والے لوگوں سے رشوت طلب کی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ ادارہ ترقیات حیدرآباد کے تمام پمپنگ اسٹیشن ناکارہ ہوگئے ہیں ، اور ان کی نگرانی پر مامور افسران بجائے شہر کی بہتری کا سوچنے کے اپنی جیبوں کو بھرنے کے لئے فکر مند رہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ادارہ ترقیات کاکوئی پرسان حال نہیں ہے اور جہاں تک پانی کی سپلائی کا تعلق ہے تو حیدرآباد میں تقریبا 80فیصد علاقوں میں گندہ اور بد بو دار پانی سپلائی کیا جارہا ہے اور پینے کے پانی کی لائنوں کے انتہائی پرا نے ہونے سے لائنوں میں جگہ جگہ سوراخ پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پانی نہ صرف گندہ ہو جاتا ہے بلکہ سیوریج کا گندہ پانی بھی ان میں شامل ہوجاتا ہے جس سے عوام میں مہلک بیماریوں نے جنم لینا شروع کر دیاہے ، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کا کام ہوتا ہے کہ وہ عوام کے نچلی سطح تک کے بنیاد ی مسائل کو حل کریں اور تمام نچلی سطح کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں تا کہ عوام نہ صرف ذہنی اذیت سے محفوظ رہیں بلکہ ان مسائل سے جنم لینے والی دیگر پریشانیوں سے بھی محفوظ رہ سکیں ، ، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارو ں کے افسران اور دیگر عملہ اپنے ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے بلکہ صرف اپنی جیبوں کو گرم کرنے کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں یا پھر گھروں میں بیٹھ کر حکومت سے تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں ، ان تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن سندھ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ساری صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیئے خط لکھ دیا ہے تا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیئے فوری طور پر اقدامات کیے جا سکیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/yy9parfz
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *