کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ای سٹامپ پیپر کے حصول میں عوام کو کوئی دقت پیش نہ آئے گی: اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز) گذشتہ دنوں میں شیخوپورہ کو ایک ایسا قابل آفیسر ملا جس نے اپنی تعیناتی کیساتھ ہی عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کام کا آغاز کیا۔ عواوم کو پٹواریوں اور جعل سازوں سے بچانے ، مالی جائیدادوں کو محفوظ بنانے ، اور لوٹ مار کے کلچر کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کئے ۔ لینڈ مافیہ ، جعلی ادویات فروخت کرنے والوں ناقص ، خوراک کھلانے والوں ، غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے ظلم کی سنائی سنائی عوام کو ظالموں کے شکنجے سے نجات دلوانے والے اس قابل اور بہادر آفیسر کا نام ہے ۔ شبیر حسین بٹ ، جو چند ماہ قبل شیخوپورہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر فائز ہوئے ۔ گذشتہ روز شبیر حسین بٹ سے مختصر ملاقات میں ہم نے انکی زندگی کے بارے میں بھی چند معلومات حاصل کیں۔ نہایت شفیق اور دوستانہ طبیعت کے مالک اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ نے بتایا کہ ان کا تعلق سیالکوٹ پسرور کے ایک گاؤں سے ہے ۔ جہاں ٹاٹ کے سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن اورپھر ایم ایس سی اور لاء کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دوران تعلیم والدین اور اساتذہ کی شفقت کے اعلیٰ عہدوں پر فائز کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاعری کا شوق بچپن سے ہی اور اپنے شوق کی تسکین کیلئے شاعری جاری ہے ۔ 6سال محکمہ جیل خانہ جات میں اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ کے طور پر ڈیوٹی کر چکے ہیں۔ شیخوپورہ میں صفائی کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور ویسٹ کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ ان شاء اللہ جلد ہی شیخوپورہ میں صفائی کے انتظاما ت کو بہتر بنا دیا جائے گا ۔ اپنی اولین ترجیحات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں سے کرپشن کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔ شیخوپورہ کی عوام کو لینڈ مافیہ قبضہ گروپوں اور پٹواریوں کے شکنجے سے نجات دلوانے کیلئے لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے بعد اب ای اسٹامپ پیپر کے اجراء کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی سی او ارقم طارق کی خصوصی ہدایات پر گذشتہ دنوں نیشنل ایکشن پلان کے تحت یوم آزادی کے سلسلہ میں تمام پروگرامز نہایت کامیابی سے کروا کر عوام کے دل جیت لئے ۔صوفی نائٹ ہو یا آزادی مشاعرہ ،پینٹنگ کے مقابلہ جات ہوں یا کھیلوں کے مقابلے شبیر حسین بٹ نے نہایت اعلیٰ انتظامات کئے اور یہ ثابت کر دیا کہ وہ حقیقی معنوں میں عوام میں خوشیاں بانٹ رہے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر سے اس مختصر ملاقات میں عوام کیلئے ہمدردی شہر کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم اقدامات کرنے کی نوید ملی ۔ امید ہے کہ شیخوپورہ کی عوام اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ کی قائدانہ ، مخلصانہ اور مسلسل جہدو جد کی صلاحیتوں سے مستفید ہو گی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jphqkck
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *