چکڑالہ میانوالی کے رہائشی عبدالمجید کو’’بیسٹ سافٹ وئیرڈویلپئیراینڈبیسٹ آئی ٹی سروس‘‘ کے ایوارڈسے نوازاگیا

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل(نامہ نگار)چکڑالہ میانوالی کے رہائشی عبدالمجیدکو’’بیسٹ سافٹ وئیرڈویلپئیراینڈبیسٹ آئی ٹی سروس‘‘کے ایوارڈسے نوازاگیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی آرٹس کونسل میں
Montage Events and Bussiness Consultants اور Media Hub Pakistan
نے مشترکہ طور پر ’’ہیروزآف پاکستان ایوارڈ2016‘‘کاانعقادکیا۔جس میں عبدالستارایدھی خراج تحسین پیش کیاگیا۔اورایسے افرادکوایوارڈدیے گئے جنہوں نے اپنے اپنے شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کیا۔اورعبدالستارایدھی کے خوابوں کی تعبیرکاایک حصہ بنے ۔جس میں ’’بیسٹ سافٹ وئیرڈویلپئیراینڈبیسٹ آئی ٹی سروس‘‘ کاایوارڈراولپنڈی کے مہمان خصوصی چیف ٹریفک آفیسرمسٹریوسف علی صاحب نے یوسف کالونی چکڑالہ میانوالی کے انتہائی ذہین اورمحنتی نوجوان عبدالمجیدولدمحمداعظم کودیاجوکہ محمدصدیق پاکستان ائیرفورس کے بھائی ہیں۔یقینایہ ایوارڈعبدالمجید،ان کے اہل خانہ اورعلاقہ چکڑالہ کے لئے باعث فخرہے۔عبدالمجیدنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میری کامیابی میرے والدین،بہن ،بھائی ،دوستوں اورسٹوڈنٹس کی دعاؤں کانتیجہ ہے۔انہوں نے یہ ایوارڈاپنے والدین کے نام کیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/zhkwrh4
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *