نہری پانی چوری کرنے سے روکنے پر زمیندار کے بیٹے نے اندھا دھند فائرنگ،31سالہ خاتون جانبحق

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(ایف یو نیوز) چک45-ای بی نہری پانی چوری کرنے سے روکنے پر زمیندار کے بیٹے نے اپنے چار ساتھیوں ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کردی31سالہ خاتون کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چک 45-ای بی میں کاشت کار فیض احمد کی پانی لگانے کی باری تھی کہ زمیندار مشتاق احمد ڈوگر کا بیٹا اشفاق احمد عرف طوطی زبردستی اپنی زمینوں کو پانی لگانا شروع کر دیا ۔ کاشت کار فیض احمد نے روکا تو اس پر تلخ کلامی ہو گئی۔ملزم اشفاق احمد عرف طوطی نے فون پر اپنے چار ساتھیوں کو بلا لیا اور کاشت کار فیض احمد کے گھر پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اس کی بھابی نسیم بی بی قتل ہو گئی۔ پولیس نے پانچ ملزموں اشفاق احمد عرف طوطی ،راشد،محمد احمد وغیرہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے

Short URL: http://tinyurl.com/jqsek62
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *