یقینایہ فورم (فاروق آباد اَپ ڈیٹس) سراہنے کے قابل ہے کہ نو آموز لکھاریوں کو بھرپور موقع دیتا ہے کہ وہ اپنے قلم کا زنگ اتار پھینکیں اور دل کی بھڑاس نکالیں۔

Print Friendly, PDF & Email

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مجھ جیسے طفلِ مکتب کو جب فاروق آباد اَپ ڈیٹس جیسی سائیٹ ملے اور باوجود کم علمی کے میری تحریر کو اَپ لوڈ کیا جائے، اور پھر اسے سراہا بھی جائے تو یقیناًمیرے لیے فخر کی بات ہو گی۔ لکھتا تو پہلے بھی تھا، لیکن پڑھنے والے کم تھے۔ لیکن اس فاروق آباد اَپ ڈیٹس کی بدولت کم از کم لکھاریوں کی صف میں کھڑے ہونے کی جستجو جاگی، چاہے آخری صف کا آخری رکن ہی سہی۔۔ لیکن قدم بہ قدم ہی تو کامیابی ملتی ہے۔ تو اَن شاء اللہ، ہمیں بھی مستقبل میں جو کامیابیاں نصیب ہوں گی، اس میں یقیناًپہلا ہاتھ فاروق آباد اَپ ڈیٹس کا ہو گا۔ فاروق آباد اَپ ڈیٹس کی پہلی سالگرہ پر بہت بہت مبارک باد۔ یقینایہ فورم سراہنے کے قابل ہے کہ نو آموز لکھاریوں کو بھرپور موقع دیتا ہے کہ وہ اپنے قلم کا زنگ اتار پھینکیں اور دل کی بھڑاس نکالیں۔ مجھ جیسے بہت سے ناکارہ لکھاریوں کو اس نے ہمت دی، حوصلہ افزائی کی کہ آج الحمد للہ، میں اس قابل ہوں کہ جو کچھ دل میں آتا ہے صفحہ قرطاس پر اتار دیتا ہوں۔ کوشش کرتا ہوں کہ وہ لکھوں، جو میرے رب کو پسند ہو، رب کے نبی ﷺ کو پسند ہو۔ دعا گو ہوں کہ اللہ فاروق آباد اَپ ڈیٹس کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے، آمین!

مخلص
ابنِ نیاز(کالمسٹ)۔

Short URL: http://tinyurl.com/j6jfetf
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *