ہیپاٹائٹس کلینک کا افتتاح معیاری اور جدید علاج کی جانب اہم قدم ہے، شہباز شریف

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ ریسرچ سنٹر میں ہیپا ٹائٹس ٹریٹمنٹ کلینک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا دکھی انسانیت کی تکلیف دورکرنےکاعزم کررکھا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہیپاٹائٹس کلینک کا افتتاح معیاری اور جدید علاج معالجے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ کلینک میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کو دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے۔

یقیناً یہ کلینک جدید علاج معالجے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اسی عزم اور جذبے کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نے ہیپاٹائٹس کلینک کے مختلف حصے دیکھے۔

اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نے ہیپاٹائٹس کلینک کے مختلف حصے دیکھے اور انہیں  کلینک کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ہیپاٹائٹسکلینک میں اعلیٰ معیار کے تعمیراتی کام کو  بھی سراہا۔

Short URL: http://tinyurl.com/km7466e
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *