گرین اینڈ کلین پنجاب مہم کے ثمرات عوام میں منتقل کیے جائیں: احمد کمال

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیو رو رپورٹ ) گرین اینڈ کلین پنجاب مہم کے ثمرات عوام میں منتقل کیے جائیں ، گرین اینڈ کلین پنجاب مہم عوام کو سہولیات بہم پہنچانے میں بنیادی کر دار اداکرے گی ، گرین پنجاب کے تحت ملک کوسر سبز و شاداب بنانے میں مددملے گی اور صفائی ستھرائی کے نظام میں بھی بہتری آئے گی ، اس مہم کے زریعے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جا رہے ہیں جو کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا باعث بنیں گے اورشاہرائیں و دیگر گزر گاہیں کشادہ ہوں گی،جس میں عام آدمی ، ایمبولینس اور معذور افرادسمیت ہرفرد کے گزرنے میں بھی آسانی ہوگء، تمام افراد اپنے روز مرہ کے معمولات زندگی کے امور کو مزید بہتر طریقے سے انجام دے سکیں گے ،گرین اینڈ کلین پنجاب مہم ملکی ترقی کی نوید ہے ، تمام ادارے مل جل کر گرین اینڈ کلین پنجاب کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں تاکہ عوام کوممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال امان نے گرین اینڈ کلین پنجاب کے تحت کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ڈاکٹر احمد افنان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بابر سیلمان ، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن عمران بشیر ، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا افتخار بلوچ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجو دتھے ، متعلقہ اداروں کے افسران گرین اینڈ کلین پنجاب کے تحت ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا ، علاوہ ازیں ضلع کونسل کی جانب سے جنرل بس اسٹینڈ، ملکہ ہانس میں ناجائز تجاوزات کے سلسلہ میں اقدامات کیے گئے ، جس کے مطابق 80 ہلکی تجاوزات کو متعلقہ حدود میں کور کیا گیا اور15 مقامات سے ناجائز تجاوزات گرائی گئیں اور2 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ، ضلع کونسل کی جانب سے یونین کونسل قبولہ کے وارڈ نمبر,3,4,6,9 میں صفائی ستھر ائی کی گئی اور6 مقامات سے7.5 ٹن کا ملبہ اٹھوا کر تلف کر ایا گیا اور4 مقامات سے ڈرینز کی صفائی کی گئی ، لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ کو نسل میں50 پودے لگائے گئے ، ایم سی پاکپتن کی جانب سے بجلی چوک ، عید گاہ ، صوفیہ آباد میں 10 مقامات سے کوڑز اکرکٹ کے ڈھیر اٹھوا کر تلف کرائے گئے ، 2 ڈرینز،15 سوریج لائن8 کو صا ف کرایا گیا اور6 مقامات سے ہلکی تجاوزات کو حدودمیں کور کرایا گیا 8 مقامات سے تجاوزات گرائی گئیں اور ان کا ملبہ اٹھوا کر تلف کر ایا گیا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y8uxvdjm
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *