کلین اینڈ گرین مہم جنگلات کی کمی کے خاتمہ ،ماحولیاتی آلودگیوں پر قابو پانے اور خوشگوار موسمیاتی تبدیلیوں کے رونما ہونے کی کلید ہے: رانا امتیاز احمد

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (طاہر فرید سے) صاف ہاتھ زندگی کے ضمانت ہیں ، صحت اور صفائی کا گہرا تعلق ہے ، صحت کے زریں اصولوں میں صفائی ستھرائی کلیدی حثیت کی حامل ہے ، لہذا جو شخص صحت مند زندگی گزارنا چاہتا ہے اسے صفائی ستھرائی کے امور پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ، کلین اینڈ گرین مہم ماحول کو انسان دوست بنانے کی کلید ہے ، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسزاور دیگر مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرادروز مرہ کے امور کو اپنے ہاتھوں سے انجا م دیتے ہیں ، کسی بھی امور کو انجام دینے کے بعد فوری طور پر صابن کے زریعے سائینٹفک طریقے سے ہاتھ صاف کریں ،ڈاکٹر ز ، پیر ا میڈیکل سٹاف کی یہ اولین زمہ داری ہے کہ وہ قومی جذبے سے سرشار ہو کر مریضوں اور دیگر لوگوں کو ہاتھ صاف رکھنے کی ترغیب دیں ، ہر شخص اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرے رکھتے ہوئے کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کرے ، کو ڑا کرکٹ کو سائنسی طریقوں کے مطابق تلف کیا جائے ، کلین اینڈ گرین مہم جنگلات کی کمی کے خاتمہ ،ماحولیاتی آلودگیوں پر قابو پانے اور خوشگوار موسمیاتی تبدیلیوں کے رونما ہونے کی کلید ہے ،کلین اینڈ گرین ملکی ترقی و استحکام کا بہت بڑا منصوبہ ہے ، کلین اینڈ گرین کا مقصد ملک میں صفائی ستھرائی اور ہریالی کے فروغ دینا ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتال میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ہاتھوں کو صاف رکھنے کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سیمینار میں چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمد ، ڈی او انفا رمیشن سید سلمان حسین ، ایم ایس ڈاکٹر امان للہ ، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین اور مر د حضرات نے شرکت کی ،چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈاکٹر رانا امتیاز احمد نے کہا کہ ہر فرد روز مرہ کے کاموں کو اپنے ہاتھوں سے انجام دیتا ہے اور ہاتھ ہر طرح کی سطح پر سے مس ہوتے ہیں ، جن کی وجہ سے جرا ثیم مسلسل ہاتھوں پر موجود رہتے ہیں ، اگر انہی ہاتھوں کے ساتھ پکڑ کر کوئی بھی چیز کھائیں گے تو جر اثیم ہمارے جسم میں داخل ہو کر ہمیں مختلف بیماریوں میں مبتلاء کریں گے ، ہر فرد کوئی بھی امور انجام دینے کے بعد ہاتھ کی صفائی یقینی بنائے ،ایم ایس ڈاکٹر امان اللہ نے کہا آدھی بیماریاں ہاتھ صاف نہ کرنے کے باعث پھیلتی ہیں ، ہمیں عوام کو ہاتھوں کی مربوط طریقے سے صفائی ستھرائی کرنے کی طرف راغب کرنا ہوگا ، صفائی نصف ایمان ہے ، ہر فر د اپنی اور خاندان کے تحفظ کیلئے ہاتھ صاف کرنے کے عمل کو معمول کا حصہ بنائے ، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتال کی انتظامیہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے عمل میں اضافہ کیلئے ہر ممکن اقدا مات کرے گی ، علاوہ ازیں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈاکٹر رانا امتیاز احمد ، ایم ایس ڈاکٹر امان للہ نے وائپر کے ساتھ صفائی کی ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو اٹر ہسپتال میں پود الگایا اور ڈسٹرکٹ ہسپتال و ڈی ایچ کیو روڈ پر شہریوں میں ہاتھ کی صفائی سے متعلق پمفلٹ تقسیم کیے ۔ 

Short URL: http://tinyurl.com/y5gx7ovu
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *