کسووال : پہلے ہی روز سکول جانے والی 4 سالہ بچی پرٹیچر کا تشدد

Print Friendly, PDF & Email

کسووال : پہلے ہی روز سکول جانے والی 4 سالہ بچی پرٹیچر کا تشدد،بچی نے سکول جانے سے انکار کر دیا۔تفصیل کے مطابق درس کالونی کسووال کے رہائشی محمد یٰسین صدیق نے اپنی چار سالہ بیٹی ایمان فاطمہ کو گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری مڈل سکول 118 بارہ ایل میں داخل کرایا ۔سکول کے پہلے ہی روز جب بچی نے واش روم جانے کی خواہش کا اظہار کیا تو ٹیچر نسرین نے بچی کو واش روم کی جانب اشارہ کر کے بتایا کہ ادھر چلی جاو ،جس پر بچی نے اسی سکول میں تیسری جماعت کی طالبہ اپنی بڑی بہن کو ساتھ جانے کے لیے کہا ،جس پر ٹیچر اسے اکیلی جانے کا کہا،معصوم بچی کی ضد کرنے پر ٹیچر طیش میں آگئی اور اس نے بچی کو واش روم کی جانب زور سے دھکادیا ،بچی گر گئی ،لیکن ٹیچر کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا ،اس نے بچی کو بالوں سے پکڑ کر جھٹکے سے اٹھایا ۔جس کے نتیجے میں بچی کے بال جڑ سے اکھڑ گئے،بچی رونے لگی اور گھر جانے کی ضد کرنے لگی ،جس پر ٹیچر نے اسے تھپڑ جڑ دیا ۔اور چھٹی ہونے تک کلاس میں زبردستی بٹھائے رکھا ۔ گزشتہ روز جب والدین نے بچی کو سکول جانے کے لیے کہا تو ڈری سہمی بچی نے سکول جانے سے انکار کر دیا ۔والدین نے وزیر اعلی ٰپنجاب اور محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jgoqnjm
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *