کرپشن گنگز کی نگرانی میں جشن بہاراں کی تقریبات اختتام پزیر۔۔۔۔ از: کامران لاکھا، جام پور

Print Friendly, PDF & Email

کرپشن گنگز کی نگرانی میں جشن بہاراں کی تقریبات اختتام پزیر شہریوں کی عدم شرکت کے باعث تحصیل انتظامیہ نے ٹی ایم اے جام پور کے ملازمین کو کرسیوں پر بیٹھا کر پروگرام کا اختتام کر کے اپنی‘‘جھوٹی عزت‘‘کو بچا لیا شہریوں کی جانب سے جشن بہاراں کے پروگرامز کو ٹوپی ڈرامہ اور’’کھاؤ پیو‘‘کا نام دے دیا صحافیوں کی جانب سے بائیکاٹ کے ضلعی وتحصیل انتظامیہ نے آؤٹ آف سٹی سے صحافیوں کو بھاری رقوم دے کر کوریج حاصل کرنے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب بھر میں جشن بہاراں کے پروگرامز شروع کئے گئے جس میں لاکھوں کے فنڈز استعمال کرنے کے لئے ڈی سی او اور تحصیل انتطامیہ کو اختیار دیاگیا جس کے تمام تر انتطامات تحصیل انتظامیہ کے سپرد کئے گئے جس میں میونسپل ایدمنسٹریٹر قمرالزمان قیصرانی اور ٹی ایم او جام پور خالد محمودنے اپنے اختیار کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اس میں بڑے پیمانے پر مبینہ طور پر کرپشن کی مذکورہ دونوں افسران نے‘‘گلو بٹ‘‘کا روپ دھارتے ہوئے شہریوں اور صحافیوں کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویعہ اختیار کئے رکھا اسسٹنٹ کمشنر جام پور اور ٹی ایم او کی مبینہ کرپشن کے خلاف جام پور کے صحافیوں نے دونوں افسران کے نازیبا اور دھمکی آمیز رویعہ کے خلاف احتجاج کر کے تمام تر سرکاری تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کیا اور تین روز تک ورکنگ صحافیوں نے ان پروگرامز میں شرکت نہ کی اس تمام تر صورت حال کے پیش نذر ٹی ایم اے جام پور کے ‘‘گلابٹ افسران اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او نے صحافیوں کو منانے کی بھر پور کوشش کی مگر اسسٹنٹ کمشنر کے نازیبا الفاظ اور معذرت نہ کرنے پر چار روزسے سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ جاری رکھا اور مسلسل اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او کے خلاف احتجاج کیا جشن بہاراں کی کوریج نہ ملنے پر ضلعی انتطامیہ اور تحصیل انتطامیہ نے راجن پور داجل روجہان اور دیگر علاقوں سے نمائندگان کیذریعے جشن بہاراں کے پروگرامز کی کوریج کرانے کی کو شش کی مگر چند ایک دو ‘‘خوشامندی‘‘صحافیوں کے علاوہ ضلع وڈویژن بھر کے صحافیوں نے کوریج سے انکار کر دیا اور اسسٹنٹ کمشنر قمرالزمان قیصرانی اور ٹی ایم او خالد محمود کو اپنا رویعہ درست کر کے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے واقع پر معذرت کرنے کو کہا اسسٹنٹ کمشنر جام پور اور ٹی ایم او کے غلط اور نازیبا رویے کے خلاف جب جام پور کے صحافیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تو افتتاح کی رات ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی بھی موقع پر آگئے اور انہوں نے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ جشن بہاراں کے پروگرامز میں شرکت کریں مگر صحافیوں نے اس وقت تک پروگرامز میں جانے سے نہ صرف انکار کر دیا بلکہ اُن سے مطالبہ کیا کہ جام پور سے اسسٹنٹ کمشنر قمرالزمان قیصرانی اور ٹی ایم او کی مبینہ کرپشن کی انکوائری اور ان کو جام پور سے تبدیل کیا جائے جس پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے وعدہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر جام پور کی کرپشن کی انکوائری کی جائے گی اور اس کے بارے میں خودایکشن لونگا مگر چار روز گزرنے کے باوجود ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شعری علی گورچانی کا‘‘بلوچکا‘‘وعدہ بھی ڈرامہ چابت ہوا اور انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او کی کرپشن میں اُن کو سپورٹ کیا یہاں یہ بات بھی واضع رہے کہ جام پور میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر جام پور قمرالزمان قیصرانی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی فرمائش پر تعینات ہیں اور وہ ان کے دور کے رشتہ دار بھی ہیں جن کی آپس میں رشتہ داری ہے اسسٹنٹ کمشنر جام پور اور ٹی ایم او کے مقامی صحافی جاویداقبال اور دیگر سے بدتمیزی کے مرتکب کرپشن گنگ قمر الزمان قیسرانی اور ٹی ایم او خالد محمود کے خلاف صحافیوں الیاس میر کامران لاکھا اکمل ملکانی بلال احمد ملک محمد رمضان سجاد ڈندل شمس الدین عباس ملک سرور قریشی احمد نواز راں ناصر ربھٹی رانا قدیر احمدضلعی صدر انجمن صحافیان راجن پور منصور خان سنجرانی جنرل سیکرٹری قمر سراج قریشی الیاس راجا یاسر اقبال مرید حسی تالپور فرید دوداانی عدنان مرتضیٰ اقبال شاہین ریاض فارس منور سکھانی اے ڈی گوشل نفیس الرحمن شیرونی وقار احمد لاشاری ملک سیف اللہ جکھڑ خواجہ عبدالجبار نواز ببر عبدالجبار قریشی مرزا شمس الرحمن کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر کرنل ریٹائر ڈفاروق احمد بزدار ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالرزاق راجہ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ملک رحمن اقبال آرائیں پی ٹی آئی کے تحصیل صدر مرز اعبدالکریم گگن پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالرؤف خان لُنڈ صدر کسان کٹھ اللہ بخش بلوچ کے علاوہ تاجروں سول سوسائٹی وکلاء اور شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر مقامی صحافی جاویداقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے اور قانون کے تحت ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ سرکاری ہیڈ سے ترقیاتی کاموں اور دیگر پروگرامز کی تفصیل طلب کر سکتا ہے جو کہ اس کا قانونی حق ہے اس حوالے سے جب اسسٹنٹ کمشنر سے موقف کی کوشش کی گئی تو انہوں نے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا۔
کامران لاکھا، جام پور
Short URL: http://tinyurl.com/hh9e9ro
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *