کرپشن اور بد عنوانی کی نشاندہی کرنے پر ہیڈ ماسٹر نے سکول کے سیکورٹی گارڈ کیلئے زمین تنگ کردی ،ٹی بی کا مریض مظلوم سیکورٹی گارڈ دادرسی کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گیا

default_n
Print Friendly, PDF & Email

گورنمنٹ پراجیکٹ ہائی سکول کینال کالونی فاروق آباد کے سیکورٹی گارڈ شکور احمد ولد فضل کریم نے صوبائی محتسب اعلیٰ اپنی تحریر ی درخواست انکشاف کیا تھا کہ سکول کا ہیڈ ماسٹردیگر ٹیچرزسے ساز باز کرکے مبینہ ملی بھگت سے عرصہ کئی ماہ سے سکول سے غیر حاضر ہے اور گھر بیٹھ کر سرکار سے تنخواہیں وصول کررہا ہے یہ کہ ہیڈ ماسٹر رجسٹر حاضری پر بوگس حاضری لگاتا ہے ،جبکہ سال 2014کے دوران سکول ہذا میں نویں (آرٹس )کلاس میں بچوں کو داخلے نہیں دیئے گئے اور آرٹس کلاس کے ٹیچر موجود ہیں اسی طرح کی سنگین کرپشن اور بدعنوانی کی نشاندہی کرنے پر شکور سے جبری مشقت اور ڈبل ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اپنے گھر پر بھی ڈیوٹی لی جاتی رہی سیکورٹی گارڈ شکور شدید علالت کے باعث گلاب دیوی ہسپتال لاہور میں تین ماہ تک زیر علاج رہابے انتہا ظلم و بربریت اور جبری مشقت پر شکور نے انصاف کیلئے صوبائی محتسب اعلیٰ کی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جس کی پاداش میں اسے سکول سے نکال دیا گیا اور اس کی تنخواہ بندکر دی سیکورٹی گارڈ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری سکولز ،ڈی سی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر جانبدار انکوائری کی جائے تو بہت سی کرپشن سامنے آسکتی بد عنوان ہیڈ ماسٹراور دیگر ٹیچر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور اسے ملازمت پر بحال کرکے اس کی تنخواہ جاری کی جائے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/h9fv2zp
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *