کراچی کا مسئلہ وہی حل کریں گے جو شہر کو اس حال تک لے کر آئے، جاوید ہاشمی

Print Friendly, PDF & Email

سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی بھی کراچی کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے، وہ کہتے ہیں کہ کراچی کا مسئلہ وہی حل کریں گے جو شہر کو اس حال تک لے کر آئے ہیں۔

پہلے مسلم لیگ اور پھر پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والے بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سارا زور اسی بات پر ہے کہ نواز شریف سے جان چھڑا لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ افراد کو ہٹاتے ہٹاتے 70 سال ہوگئے ہیں اب نظام کو چلنے دیا جائے، مارشل لاء کی غلطی بار بار کرنے سے مارشل لاء کا آپشن بھی ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو مظلوم بنانے سے انہیں پہلے سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔ کراچی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ کراچی میں اب کچھ چھپا نہیں رہا سب کچھ سامنے آگیا ہے، یہ مسئلہ وہی حل کریں گے جو کراچی کو اس حال تک لے کر آئے ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/y9hrwd8t
QR Code: