ڈیرہ غازیخان: تعزیتی ریفرنس بسلسلۂ انتقال پر ملال مختار لغاری

Print Friendly, PDF & Email

ڈیرہ غازیخان: گزشتہ دنوں زیر صدارت فرید ساجد لغاری اور زیر سر پرستی حاجی نور حسن خاں حسنانی داما ن سرائیکی ادبی و ثقافتی سنگت کا تعزیتی اجلاس بسلسلۂ انتقال پر ملال مختار لغاری منعقد ہوا ۔ جس میں مقبول عام سرائیکی شاعر مرحوم مختار لغاری کے ایصال ثواب کیلئے دعا ے مغفرت کی گئی ۔ نظامت کے فرائض منشاء فریدی نے انجام دیئے ۔ اجلاس کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا ۔ صدر بزم فرید ساجد لغاری اور محمد ابو ذر مہدی نے مختار لغاری کی شاعری اور زندگی پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ عباس صادر ،فرید ساجد، منشاء فریدی ، منصور چنگوانی،اختر عبرت ، اکمل حسین اکمل ، برکت علی برکت ، احمد خان نادر ، راشد مزنب ، عبدالرحمن مجنو ں، نذیر جاذب ، جاوید جوہر ، تحسین رمدانی اور خالد حسین خالد نے اپنا اپنا کلام پیش کیا اور طارق بزدار نے موسیقی کے سنگم میں مختار لغاری مرحوم کا کلام پیش کیا ۔ اجلاس میں عباس صادر ، میر حیدر خان ، محمد ابو ذر مہدی اور عبدالقیوم بزدار مہمان خاص تھے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zydr4ly
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *