چائلڈ لیبر۔۔۔۔ تحریر:کامران لاکھا

Kamran Lakha
Print Friendly, PDF & Email

دنیا بھر میں اکیس کروڑ سے زیادہ بچے سکول جانے کی بجائے مزدوری کرتے ہیں
ورکشاپس میں کام کرنے والے بچے مہینے بھر میں اتنا نہیں کما پاتے جتنا بعض بچے ایک دن کی تفریح پراڑا دیتے ہیں

بچوں سے مشقت کرانے اور سکول جانے والی عمر کے بچوں کو سکول جانے سے روکنے سے متعلق ملکی اور صوبائی سطح پرکسی قسم کے قوانین موجود ہیں ان میں ایسے بچوں کی نا صرف حقوق واضع کیے گئے ہیں بلکہ ان سے مشقت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی تفصیل بھی درج ذیل کی گئی ہے اس کے باوجود کسی ایک جگہ نہیں بلکہ درجنوں جگہوں پر آج بھی ان قوانین کی دھجیاں اڑتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں ایک اندازہ کے مطابق گیارہ کروڑ سے زائد بچے مختلف اندازسے مشقت کرنے سے مجبور ہیں اور ان میں تقریباًپانچ کروڑ ایسے بچے ہیں جو انتہائی خطرناک صورت حال میں کام کرنے پر مجبور ہیں دنیا بھر میں کام کرنے والے بچوں کی تعداد اکیس کروڑ سے زیادہ ہے اور ان اعدادو شمار میں مختلف قوانین بننے اوروقت گزرنے کے ساتھ اضافہ ہی ہو رہا ہے ۔سویرا گزشتہ عید پر اپنی دادو سے ملنے دوسرے شہر گئی تو دادو کے ساتھ انہیں کسی گاؤں جانا پڑا راستے میں ایک جگہ انہیں دور سے ایک چمنی سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آیااس نے اپنے پا پا سے پوچھا پا پا یہ دھواں ساکہا سے اٹھتا ہے اس کے پا پا سویرا کی انگلی کے اشارے کی طرف دیکھا اور مسکراتے ہوئے کہا لگتا ہے وہاں کوئی جن سگریٹ پی رہا ہے اس کا سگریٹ تو نظر آرہا ہے جن بھی قریب جا کر دیکھتے ہیں سویرا جانتی تھی کہ اس کے پا پا مذاق کر رہے ہیں کیونکہ اسے معلوم تھا کہ نہ تو وہاں جن ہے اور نہ ہی وہ سگریٹ ہے بلکہ وہ تو ایک بڑی سی چمنی ہے خیر جب وہ اس کے قریب پہنچے تو معلوم ہوا کہ یہ اینٹیں پکانے والی بھٹی ہے اس سے تھوڑا آگے گئے تو سڑک کے کنارے کچھ مرد عورتیں اور بچے کچی اینٹیں بنا رہے تھے اس کے پا پا نے گاڑی سڑک پر روکی اور اینٹیں بنانے والوں کے پاس سب بچوں کو لے کر چلے گئے سویرا اور اس کے ساتھ موجود سب لوگ یہ جان کربہت حیران ہوئے کہ یہ سب لوگ ایک ہی خاندان کے افراد ہے وہاں چار سال تک بچے اجرت کیلئے کام کررہے تھے اور کسی کویہ احساس بھی نہیں تھا کہ ان کے حقوق کیا ہیں فرحان خان ایک بہت ہی بگڑاہوا بچہ ہے اس کے والد ایک کاروباری شخصیت ہیں وہ اپنے بچوں کا بڑا خیال کرتے ہیں ایک دن وہ گھر سے دفتر جانے کیلئے نکلے تو راستے میں گاڑی پنکچر ہو گئی ٹائیر کو پنکچر لگوانے کیلئے ٹائیر شاپ پر گئے تو آٹھ نو سال کے بچے نے ان کا استقبال کیا انہیں ایسے استقبال کی توقع نہیں تھی انہوں نے بچے سے کہا کسی بڑے کو بلاؤ تاکہ وہ ٹائیر کو پنکچر لگا سکے مگر وہاں کوئی بڑا نہ آیا مجبوراًانہیں اس بچے سے گاڑی کا ٹائیرپنکچر لگوانا پڑا انہوں نے اس بچے سے پوچھا کہ اسے یہاں کام کرنے کا کتنا معاوضہ ملتا ہے تو اس نے بتایا کہ وہ دوپہر کے کھانے اور کرائے کے علاوہ تیس روپے روزانہ ملتے ہیں گویا ایک ہزار ماہوار سے بھی کم فرحان خان کے ابو نے حسا ب لگایا کہ چھٹی کے روز جب وہ بچوں کو لے کر تفریح کیلئے نکلتے ہیں تو کئی ہزار روپے خرچ کر دیتے ہیں بڑے محتاط اندازے سے بھی حساب لگایا جائے تو ہر ماہ چھ سے سات ہزار روپے اسی مد میں خرچ ہو جاتے ہیں اگر وہ ایک ہزار روپے ماہوار اس بچے کو دے دیں اور ساتھ ساتھ اس بچے کو کسی سکول میں داخل کرا دیں تو اس کی زندگی سنور سکتی ہے انہوں نے اس بچے سے اس کا گھر پتہ معلوم کیا اور شام کو اس کے گھر چلے گئے وہاں جا کر انہیں معلوم ہوا کہ اس بچے کے سر پر اس کے باپ کا سایہ نہیں ہے وہ اپنا اور اپنی ماں کا پیٹ بھرنے کیلئے وہ سخت نوکری کرتا ہے اس کی ماں بھی لوگوں کے گھروں میں صفائی وغیرہ کا کام کرتی ہے فرحان کے ابو نے اس بچے کی ماں کو بتایا کہ ان کی اس طرح مدد کرنا چاہتے ہیں تو اس نے ہچکچاتے ہوئے حانی بھر لیانہوں نے فوری طور پر جیب سے ہزار روپے کا نوٹ نکال کر انہیں دے دیا گھر آکر انہوں نے اپنے بیٹے فرحان کو آج پیش آنے والا واقعہ سنایا تو اسے یقین بھی نہ آیا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے چند روز بعد ان کا دوبارہ ٹائیر شاپ پر جانے کا اتفاق ہوا تو ٹائیر شاپ کا مالک ان سے جھگڑا کرنے لگا کہ انہوں نے اس کا ملازم بھگا دیا تھا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jnh2e82
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *