پی سی بی کا ایف آئی اے کو کھلاڑیوں کا موبائل ریکارڈ دینے سے انکار

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں کا موبائل ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جب تک پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی اسپاٹ فکسنگ کیس میں تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں اس وقت تک ایف آئی اے یا کسی اور ادارے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ نہیں کیا جائے گامیڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ کے اعلی سطح کے اجلاس میں اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی بھی قسم کی معلومات کا تبادلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اسپاٹ فکسنگ میں معطل کھلاڑی شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان اور ناصر جمشید کو 20 اور 21 مارچ کے سمن جاری کئے گئے ہیں۔ ایف آئی نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے موبائل ڈیٹا تک رسائی بھی طلب کی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کو بورڈ کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی اسپاٹ فکسنگ کیس میں تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں اس وقت تک ایف آئی اے یا کسی اور ادارے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔ اسی لئے فوری طور پر ایف آئی اے کو کھلاڑیوں کا موبائل ریکارڈ اور دیگر معلومات فراہم کرنے سے معذرت کی گئی ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/mv722ql
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *