پی۔ ایس۔ ایل۔ فائنل

Print Friendly, PDF & Email

تحریر: اظہر اقبال مغل لاہور
آخر کار پی۔ایس۔ایل کا فائنل ۵ مارچ کو لاہور میں ہو رہا ہے یہ ایک خوش آئند بات ہے اس سے پاکستان کی عوام کافی خوش ہٰیں عوام کا جوش جذبہ اور جوش خروش دیکھ کر لگتا ہے کہ پاکستان میں فائنل کرانے کا فیصلہ بالکل ٹھیک ہے لیکن کچھ لوگ اس کی مخالفت بھی کر رہے ہیں کیونکہ شائد وہ پاکستان کی عوام کو خوش نہیں دیکھنا چاہتییا اگر صرف اس وجہ سے پاکستان میں فائنل نہ کرایا جائے کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہو جائیتو بزدلانہ باتیں ہیں اس میں تو دُشمن کامیاب ہوتا نظر آتا ہے جو لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں غلط کر رہے ہیں اگر فائنل پاکستان میں نہیں ہوتا پاکستان کی ساکھ باقی ممالک میں خراب ہو گی پاکستان پر پہلے ہی جو دہشت گردی کا لیبل لگ چکا ہے ایک قابل فکر بات ہیاگر ہمارا آپس میں کسی نہ کسی بات پر اسی طرح اختلاف رہا تو دشمن کو اس کا بھر پور فائدہ ہو گا اور دشمن اپنے اردوں میں کامیاب ہو جائے گا ایک مشہور بات ہے کہ 
طوفانوں اور آندھیوں کے ڈر سے پرندے اپنے گھونسلے نہیں چھوڑ دیتے 
ٹھیک ہیں آج ہمارا ملک بھی دہشت گردی کی لپٹ میں ہے انشااللہ اس پر بھی ضرور قابو پا لیا جائے پاکستان ایک قوت ہے آج تک نہیں جھکا پاکستان ہمیشہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے اسی لیئے دشمن عناصر آج اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے دشمن ملک پاکستان میں انتشار پھیلا کر پاکستان کی ساکھ کو خراب کرنا چاہتا ہے لیکن دشمن یہ نہیں جانتا کہ 
مدعی لاکھ بُرا چاہے تو کیا ہوتا ہے 
وہی ہوتا ہے جو منظورِ خدا ہوتا ہے 
اس لیئے پاکستان کے لیئے یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ پاکستان مین فائنل کھیلا جا رہا ہے اور یہ اللہ کے فضل سے اگر یہ فائنل کامیاب ہو جاتا ہے انشااللہ ضرور کامیاب ہو گا یہ دشمن کے منہ پر ایک زور دار طمانچہ ہوگا جو پاکستان کا سکون برباد کرنا چاہتا ہے جب بھی کوئی ایسا مشکل وطنِ پاکستان پر آیا ہے تو پاکستان نے اس کا مقابلہ جراٗت و بہادری سے کیا ہے اور اس بار بھی پاکستان کا ہی ایک جراٗت مندانہ اقدام ہے جو۔پی۔ایس۔ایل فائنل پاکستان میں ہو رہا ہے جو لوگ چاہتے ہیں پاکستان میں یہ فائنل نہ ہو وہ ایک محب وطن کی حیثیت سے سوچیں غور کریں کیا آج ہم اس قدر بزدل ہو گئے ہیں کہ دشمن کے بکاوے میں آجائیں ہی فائنل پاکستان کے لیئے ایک چیلنج بن چکا ہے ہاں اگر ویسے یہ فائنل پاکستان میں نہ ہو تو کوئی بات نہیں لیکن صرف اس وجہ سے نہ ہو کہ یہاں دہشت گردی کا خطرہ ہے یہ پاکستان کی نااہلی ہو گی کہ ہم کسی کو تحفط بھی فراہم نہیں کر سکتے ساری قوم کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا یہ فائنل پاکستانی قوم کے لیئے کسی جہاد سے کم نہیں ہے پاکستان کی عزت بچانے کیلئے ہر پاکستانی کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ جو داغ دشمن پاکستان پر لگانا چاہتا ہے وہ اپنے اردے میں کامیاب نہ ہوسکے یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اتنے مسائل کا شکار ہونے کے باوجود فائنل پاکستان میں کھیلا جا رہا ہے اگر یہ فائنل پاکستان میں ہوتا ہے جو لوگ پاکستان میں بم دھماکوں شہید ہوئے ہیں وہ واپس تو نہیں آسکتے یہ فائنل پاکستان میں ہونے سے لیکن ان لوگوں کی قربانی رائیگان نہیں جائے گی اور دشمن کے ناپاک اردے بری طرح ناکام ہوجائیں گے بہت سے لوگوں میں خوف ہراس پھیلا ہواتھا تشویش کی ایک لہر ڈور رہی تھی کہ پتہ نہیں فائنل پاکستان میں ہو گا یا نہیں پتہ نہیں پاکستان کا کیا بنے گا پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جب سے پاکستان بنا کے دشمن نے ہر ممکن کوشش کی ہے پاکستان کوختم کرنے کی لیکن آج بھی پاکستان قائم و دائم ہے اور رہتی دُنیا تک قائم دائم رہے گا اور پی۔ایس۔ایل فائنل ہو کر ہی رہے گا کوئی کچھ بھی کر لے 
گیڈر کو سو سالہ زندگی سے 
شیر کی ایک سالہ زندگی بہتر ہے 

Short URL: http://tinyurl.com/y7vgnkm4
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *