پولیس کی مجاز اتھارٹی کو متعدد بار درخواستیں دیں لیکن انصاف نہیں ملا: شہری

Print Friendly, PDF & Email

ڈیرہ غازیخان ( منشاء فریدی سے)ڈیرہ غازیخان کے رہائشی شاہنواز ولد اعجاز حسین قوم سپل نے کالم نگار اور صحافی منشاء فریدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی ڈیرہ غازیخان میں اس کے خلاف مقدمہ نمبر369/14 5-7/78 درج ہوا تھا ۔ جو محض جھوٹ اور پولیس کی بد نیتی کا عکاس تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سے متعلق پولیس کی مجاز اتھارٹی کو متعدد بار درخواستیں دیں لیکن ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش پولیس ملازمان سب انسپکٹر غلام اصغر حال تھانہ راجنپور اور اے ایس آئی ارشد حال تعینات تھا نہ سٹی ڈیرہ غازیخان نے دوران جامعہ تلاشی اس کا سامان نقدی اور موبائل اپنے قبضہ میں لے لیا تھا ۔ دیگر سامان اسے واپس کر دیا گیا تھا ۔ جبکہ مذکورہ سامان ابھی تک پولیس ملازمان کے ناجائز قبضہ میں ہے ۔ انصاف کیلئے تاحال دردر کی ٹھوکریں کھا رہاں ہوں ۔ لیکن مذکورہ بالا پولیس افسران اسے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے حکام بالا سے انصاف کی اپیل کی اور کہا کہ اگر اسے کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان ہوا تو ذمہ دار مذکورہ پولیس اہلکاران ہو ں گے۔

Short URL: http://tinyurl.com/hsponp7
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *