پلٹنا ہو گا

Print Friendly, PDF & Email

تحریر : محمد عرفان قمر سیالوی
میں نے ایک جگہ پڑھا تھا جس قوم کو تباہ کرنا ہو اس قوم میں بے حیائی عام کر دو وہ قوم خود بخود تباہ و برباد ہو جائے گی۔ مگر میں اس بات کو سوچوں تو پھر میرا دل خون کے آنسو فقط اس لئے روتا ہے کہ ہم بہت تیزی سے تباہی کی جانب گامزن ہیں ہم نے مشرقی روایات ختم کر کے مغربی روایات کو پروان چڑھایا تو بڑی معزرت سے ایک بات کہوں گا کہ آج ہمارے کالجز اور یونیورسٹیوں میں coeducation نے سارا سسٹم تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے اس پہ تیل ہمارے میڈیا نے کر دیا ہے مجھے یہ بات لکھنے میں بڑی شرم محسوس ہو رہی ہے کہ آج پورے ملک کے ٹی وی چینلز پہ چلنے والے ڈراموں میں سے کسی بھی ڈرامے میں کوئی سبق یا سیکھنے والی بات نہیں ہے ہاں اگر ہے تو لڑکی لڑکے کا پیار اور پسند کی آزادی کا سبق ہے جو ہمارا معاشرہ تیزی سے خراب کر رہا ہے ہماری نوجوان نسل وہی کرے گی جو اسے صبح دوپہر شام دکھایا جا رہا ہے ہمیں اپنی نسلیں بچانے کے لئے اپنا کردار و قبلہ درست کرنا پڑے گا 
خدا ہم سب پہ رحم فرمائے آمین 

Short URL: http://tinyurl.com/y4j9foy9
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *