پارٹی کی طرف سے نئے اہم عہدوں پر تقرری پر ہم تمام عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں:ملک ممتاز اسڑ

Print Friendly, PDF & Email

پپلاں ( محمد رضوان آکاش) پی ٹی آئی کے سابق ضلعی جوائنٹ سیکریٹری و اُمیدوار برائے چئیرمین یوسی ہرنولی رورل ملک ممتاز احمد اسڑ نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پنجاب و پی ٹی آئی کے ڈپٹی آرگنائزر پنجاب و ممبر سنٹرل کمیٹی سردار محمد سبطین خان، ممبر صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی ایم پی اے ملک احمد خان بھچر، ضلعی آرگنائزر ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان اور ضلعی ڈپٹی آرگنائزر ایم پی اے ڈاکٹر صلاح الدین خان نیازی کو پارٹی کی طرف سے نئے اہم عہدوں پر تقرری کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی طرف سے ان کو جو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اس سے پارٹی کارکنوں میں نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوا ہے اور ہم تمام ممبران کی تقرری کا دلی خیر مقدم کرتے ہیں اپنے بیان میں ملک ممتاز احمد اسڑ نے مزید کہا کہ انشاء اللہ پی ٹی آئی ضلع بھر میں ایک بار پھر جنرل الیکشن کی طرح کلین سویپ کرے گی اور کامیابی پی ٹی آئی کے امیدواروں کا مقدر ہو گی انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں یا قیادت میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں اور اس طرح کے جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کو سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی سے وابسطگی نظریے کی بنیاد پر ہے اور ہم اپنے قائدعمران خان کے سپاہی ہیں انکے حکم پر پارٹی ورکر ہر قربانی دینے کے لیئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ نو منتخب تمام عہدیداروں سے پارٹی ورکروں کو پوری توقع ہے کہ وہ پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں ا پنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور اعلی قیادت نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا وہ انکے کے لیئے ایک اعزاز ہے اور اعلی قیادت کے ہر فیصلے کو ہم دل سے تسلیم کرتے ہیں ہماری دعا ہے کہ پارٹی کی قیادت اب مزید دل لگی سے کام کرے گی اور کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے میانوالی کو ایک ناقابل تسخیر قلعہ بنائے گی۔

Short URL: http://tinyurl.com/j4je4j6
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *