پائی خیل: گورنمنٹ ہائی سکول کو سرگودھا بورڈ کا سنٹر منظور کروانے پر محمد اقبال کو اہلِ علاقہ کا خراجِ تحسین

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل: گورنمنٹ ہائی سکول پائی خیل کومیٹرک کے سالانہ امتحانات 2015 ء کے لئے سرگودھابورڈکا سنٹرمنظورکرانے پر رئیس مدرسہ محمداقبال خان کواہل علاقہ کی طرف سے خراج تحسین تفصیلات کے مطابق سرگودھابورڈکے سالانہ امتحانات 2015 ء کے لئے گورنمنٹ ہائی سکول پائی خیل کومیٹرک کاسنٹرمنظورکرانے پررئیس مدرسہ محمداقبال خان کوحافظ کریم اللہ چشتی،فتح محمدعرشی،قاری آصف عنایت اللہ چشتی،احمدنوازخان نیازی ،ماسٹرجہان خان نیازی،انورخان ودیگرمعززین علاقہ نے خراج تحسین پیش کیا۔سنٹرمنظورہونے پرطلباء اوران کے والدین میں خوشی کی لہردوڑگئی ۔علاوہ ازیں اہل علاقہ نے محکمہ ایجوکیشن کے ارباب اختیارسے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول پائی خیل میں نئے کمروں کی تعمیرمیں اضافہ اور سائنس روم تعمیرکیاجائے ۔جبکہ گراؤنڈکی بھرائی کی جائے ۔تاکہ بارشی پانی کی نکاسی آسانی سے ہوسکے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/znljopj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *