پائی خیل: دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں روزکامعمول ، پولیس انتظامیہ بے بس : حاجی محمد شفیع

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار)معروف تاجرحاجی محمدشفیع تمباکوڈیلرنے اپنے تحریری بیان میں کہاکہ دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں روزکامعمول بن گئیں ہیں اورپولیس انتظامیہ بے بس نظرآرہی ہے ۔دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں کاسکون بربادہوگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماراسیلزمین محمدعمران اپنے کیری ڈبہLXH3023پرگورنمنٹ کالج خواتین داؤدخیل کے قریب سیلزکے لئے جارہاتھاکہ دومسلحہ افراداسلحہ سے لیس ہوکرکیری ڈبہ کوروکنے کی کوشش کی ڈرائیورنے کیری ڈبہ نہ روک کراپنے آپ کولوٹنے سے بچالیا۔جبکہ اسی وقت بعدمیں آنیوالی سیلزمین کی گاڑی کوانہوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیا۔علاوہ ازیں کئی ایسی وارداتیں روزکامعمول بن چکی ہیں ۔جبکہ پولیس انتظامیہ بے بس نظرآرہی ہے ۔ڈی پی اومیانوالی سے فوری اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/h3ttepw
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *