وزیراعظم کی جانب سے پنجاب کےنئے بلدیاتی نظام کی منظوری دیدی

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعظم کی جانب سے پنجاب کےنئے بلدیاتی نظام کی منظوری دیدی گئی، پنجاب کی وزارت قانون نے مسودہ قانونی کی تیاری شروع کر دی.

نئے مجوزہ نظام میں تحصیل اور سٹی ڈسٹرکٹ حکومتیں قائم ہوں گی، شہروں میں ٹاؤن کونسل اور دیہی علاقوں میں ڈسٹرکٹ کونسل ختم کر دی گئی ہیں۔

پنجاب کے وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے منظوری ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ وزارت قانون نے نئے بلدیاتی نظام کے قانونی مسودہ کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔

پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے تحت تحصیل اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹس قائم ہونگی، نئے مجوزہ نظام میں شہری علاقوں میں ٹاؤن کونسل اور دیہی علاقوں میں ڈسٹرکٹ کونسل ختم، دیہی علاقوں میں ویلج کونسل اور شہری علاقوں میں نیبر ہڈ کونسل قائم ہوں گی۔

تحصیل اور سٹی ڈسٹرکٹ حکومتوں میں میئرز کے انتخابات براہ راست جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ حکومت پنجاب ویلج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پرکرانے کی خواہشمند نچلی سطح پر انتخابات جماعتی بنیادوں کی بجائے مقبولیت کی بنیاد پر کروانے کی تجویز، نئے بلدیاتی نظام میں منتخب نمائندوں کو مالیاتی اورانتظامی اختیارات حاصل ہوں گے۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، واسا، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، پی ایچ اے بلدیاتی حکومتوں کے ماتحت ہوں گے۔ پولیس بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت نہیں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نیبر ہڈ کونسل اور ویلج کونسل چھ، چھ ارکان پر مشتمل ہوگی۔

ویلیج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل کے چیئرمین ہوں گے۔ تین ممبر براہ راست منتخب کرنے اورتین سپشل سیٹیں رکھنے کی تجویز، پنجاب کے وزیر بلدیات علیم خان کاکہنا ہے کہ جلد مسودہ قانون پنجاب کابینہ اورپھر پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

Short URL: http://tinyurl.com/ybv2gw7o
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *