والدین شجر عظیم ہیں ان کی خدمت کرکے ہم اللہ رب العزت کے حضور سرخرو ہوسکتے ہیں: سیٹھ محمد افتخار

default_n
Print Friendly, PDF & Email

ماں فاؤنڈیشن کے مرکزی وائس چیئرمین سیٹھ افتخار احمد نے کہا ہے کہ والدین شجر عظیم ہیں ان کی خدمت کرکے ہم اللہ رب العزت کے حضور سرخرو ہوسکتے ہیں والدین کی عزت وتکریم کسی عبادت سے کم نہیں ماں کے پاؤں تلے اللہ تعالیٰ جنت رکھی ہے بڑھاپے میں ان کو سب سے زیادہ ضرورت اپنی اولاد کی ہوتی ہے کیونکہ ساری زندگی والدین اولاد کیلئے سب کچھ کرتے ہیں اور آخری لمحات میں اولاد کوبھی اپنے فرائض سے غافل نہیں ہونا چاہیے ان خیالات کااظہارانہوں نے فاروق آباد کے مقامی شادی ہال میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرکاروان ملت پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر محمد امجد رانا صراف، صدر پریس کلب شیخوپورہ شہباز احمد خاں ، جنرل سیکرٹری سلطان حمید راہی ،صدر نیشنل پریس کلب عمران ہاشمی ، بانی ماں فاؤنڈیشن ملک عبدالجبار ، نذر عباس بھنڈر، جنرل سیکرٹری سید تقی رضا بخاری، عظیم احمد یزدانی، رانا محمد عثمان ، صفدر شاہین،سیف الرحمن سیفی ، محمد عظیم نوشاہی ،احسان دانش ،عظیم شیخ، محمد شفیق بزمی ، ایس ایچ او انسپکٹر شیخ مظفر اکرم ،ایس ایچ او انسپکٹر قمر ساجد ،میاں جہانزیب زیبی ،میاں اظہر محمود تحصیل چیئرمین قومی امن کمیٹی ،شیخ امتیاز احمد ، سید ماجد شاہ، عبدالخالق ورک، اسلام غازی ،محمد عالم، بنیامین کمبوہ ،قاری سرور گوندل،حاجی شہبا زگھمن ودیگر بھی موجودتھے ۔انہوں نے کہاکہ ماں فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد بوڑھے والدین کی عزت وتکریم کے حوالہ سے شعور وآگاہی پیدا کرنا ہے ہمارا فیلڈ سٹاپ گاؤں گاؤں ،قریہ قریہ اور نگر نگر جاکر اپنے عزم کی تکمیل کیلئے جدوجہد کررہا ہے انہوں نے کہاکہ ہم اس عظیم مشن کی تکمیل کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلارہے ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/jlm3meg
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *