نوجوان نسل اور منشیات۔۔۔۔ از: امبر شاہ، لاہور

Print Friendly, PDF & Email

مکرمی! موجودہ دور میں جہاں ہر چیز کو خاصا فروغ حاصل ہو رہا ہے وہیں کچھ جان لیوا چیزیں بھی معاشرے میں فروغ پا رہی ہیں۔ جن میں سے ایک برائی منشیات ہے۔ موجودہ دور میں منشیات جیسی برائی نوجوان نسل میں اب عام پائی جاتی ہے۔ ہماری نوجوان نسل اسے سرور کا ذریعہ سمجھتے ہوئے استعمال کرتی ہے لیکن حقیقتاً جسے وہ اپنے آرام و سکون کا ذریعہ سمجھ رہے ہوتے ہیں وہی ان کی طاقت اور قوت سے بھر پور جوانی کو ختم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتا۔ نتیجتاً نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا پھر کوئی کام کرنے کے قابل نہیں رہتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ کیا جائے۔ اس کی آگاہی کے لیے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے تاکہ نوجوان نسل اس سے نفرت کرنے لگے اور نقصانات سے آگاہ ہو سکے۔

Short URL: http://tinyurl.com/j595nuq
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *