ننھے پھول ملک اور قوم کا مستقبل ہے ،ننھے پھولوں کو اپاہج ہونے بچانا ہم سب کی مشتر کہ ذمہ داری ہے: ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بیوروروپورٹ) پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے ، پو لیو کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدمات کیے جا ئیں ، ننھے پھول ملک اور قوم کا مستقبل ہے ،ننھے پھولوں کو اپاہج ہونے بچانا ہم سب کی مشتر کہ ذمہ داری ہے ، انسداد پولیو مہم کے دوران ہر پانچ سال کی عمر کے بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائے جائیں ، انسداد پولیو مہم کے دوران خانہ بدوش کے بچوں کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان نے انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں اے ڈی سی آر ڈاکٹر احمد افنان ، اے ڈی سی جنرل بابر سیلمان ، اے سی پاکپتن علی عاطف، اے سی عارفوالا افتخار حسین بلوچ ، ، سی ای ا وہیلتھ ڈاکٹر رانا امتیاز احمد،ورلڈ ہیلتھ آرگنائز یشن کے نمائندے ڈاکٹر نیاز احمد ، ڈاکٹر ایاز احمد، میڈیکل سو شل آفسیر سو شل ویلفےئر ڈیپارٹمنٹ شبیر الحسن بخاری،ایجو کیشن ،پاپولیشن ، پولیس حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجو د تھے ، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہو ئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رانا امتیاز احمد نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے 758 ٹیمیں تشکل دی گئی ہیں ، جن میں سے موبائل ٹیمیں632 ، فکسڈ اڈا جات84ٹیمیں ، ٹرانز ٹ پو ائنٹ42 ٹیمیں گھر گھر جاکر ہر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی ، انسداد پولیو مہم کے دوران 325000بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گئے، انہو ں کہا کہ اس مقصد ڈی او ہیلتھ( ڈی او سپر وائزر) ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندے ، سپورٹنگ سٹاف ، یونین کو نسل سپر وائزر ، ایریا انچارج کو فرائض تفو یض کیے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو فول پر وف سیکورٹی مہیا کی جائے ، انہوں نے کہا کہ گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلانے و الی ٹیموں کو خفیہ چیکنگ کی جائے ، پولیو ٹیموں کی تمام ضروریات کا نہ صرف خا ص خیال رکھا جائے بلکہ ان کو پورا بھی کیا جائے اور ضروری سامان جلد مہیا کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ دربار بابا فرید پر آنے والے بچے جن کو پو لیو کے قطرے پلائے گئے ہیں ان کا ڈیٹا چیک کیا جائے اور اس سلسلہ میں ریکارڈ بھی بنایا جائے اور خصو صئ طور پر حساس علاقوں سے آنے والے بچوں پر خصوصی تو جہ دی جائے ، تعلیمی اداروں میں بچوں کو پولیو کے قطرے اسمبلی کے اوقات میں پلائے جائیں ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے تمام متعلقہ اداروں کو افسران کو ہد ایا ت جاری کیں کہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنا بھر پور کردار ادا کریں ، تمام ادارے پولیو کے خاتمے کیلئے باہمی ربط و ارابطہ کے ساتھ موثر اقدامات کریں اور کوارڈینشین کے عمل کو مضبوط بناتے ہوئے اس طرح اندازسے اقدام کریں کہ جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں اور ہر بچے کو ریلیف ملے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y76x33mz
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *