میری طرف سے گلاب جامن سے بھرے ٹرک، برفی کی ٹوکریاں، جلیبیاں،قبول ہوں۔ہاں البتہ سالگرہ کا کیک مجھے بھی دینا نہ بھولنا،ورنہ ۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

مجھے یہ جان کر بہت خوش ہوئی کہ فاروق آباد اَپ ڈیٹس اپنی پہلی سالگرہ منانے جا رہا ہے، ابھی تو پہلی سیڑھی پر قدم جمائے ہیں ۔میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ آئندہ چند سالوں میں سب سے بہترین ویب سائٹ بن جائے گی۔بندہ ناچیز فاروق آباد اپ ڈیٹس کو پہلی سالگرہ پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہے۔بہت بہت بہت بہت بہت بہت سالگرہ مبارک ہو۔اُمید ہے ہمیں بھی اپنی دعائیوں میں یاد رکھیں گے اور حوصلہ افزائی فرماتے رہے گے۔میری طرف سے گلاب جامن سے بھرے ٹرک، برفی کی ٹوکریاں، جلیبیاں،قبول ہوں۔ہاں البتہ سالگرہ کا کیک مجھے بھی دینا نہ بھولنا،ورنہ ۔۔۔۔ورنہ میں وہاں آکر سارے کے سارا لے اڑوں گا۔ ہاہاہاہاہاہا۔اُمید ہے خوشیوؤں کے ان لمحات میں بندہ ناچیز کو یاد رکھیں گے، میں وعدہ کرتا ہوں ،زندگی نے جب تک مہلت دی میں فاروق آباد اَپ ڈیٹس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا،یہی نہیں بلکہ اس کی ترقی میں اپنا خون کا آخری قطرہ تک دینے سے دریغ نہیں کروں گا،میری تمام نیک خواہشات،محبتیں ،اور ڈھیروں دعائیں اس کے ساتھ ہیں۔میں اسے ترقی کی تمام منزلیں طے کرتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔۔۔امید ہے پندرہ اپریل کا سورج اس کے لئے ڈھیروں خوشیوں کے ساتھ جلوہ گِر ہو گا اور یہ خوشیوں کا سفر قائم و دائم رہے آمین ثم آمین!

مجید احمد جائی، ملتان شریف

Short URL: http://tinyurl.com/zoctzzu
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *