ملازمت ، روز گار یا معاشی امداد نہ دی گئی تو خود کشی پر مجبور ہو جاؤں گا: معذور شہری غلام رسول

Print Friendly, PDF & Email

ڈیرہ غازیخان(سٹاف رپورٹر) معذور شہری غلام رسول ولد ہوون خان بزدار نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا کہ وہ ایک غریب اور دائیں بازو سے معذور آدمی ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی سی او ڈیرہ غازیخان اور دیگر محکموں کو معذوری کوٹہ ( نائب قاصد ) کی آسامیوں کیلئے درخواستیں دی ہیں ۔ مگر اس بارے کسی بھی اعلیٰ شخصیت اور انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا کہ اسے ملازمت فراہم کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ روزی روٹی کیلئے انتہائی تنگ ہیں ۔ بے روزگار ہیں ، گھر میں فاقے ہیں ۔ انہوں نے انٹر نیشنل میڈیا کو مزید بتایا کہ اگر اسے ملازمت ، روز گار یا معاشی امداد نہ دی گئی تو حالات سے تنگ آکر وہ خود کشی پر مجبور ہو جائیں گے ۔ آخر میں انہوں نے اقوام متحدہ سے اس بارے اپیل بھی کی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zdbj8wg
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *