معیاری صحت کی سہولیات کی دستیابی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے : ڈپٹی کمشنر پاکپتن

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپورٹ) معیاری صحت کی سہولیات کی دستیابی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ہیلتھ حکام وڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کریں ، صحت کی سہولیات کی فراہمی کی ابتر صورتحال گوارہ نہیں ، شہریوں کو یکساں سلوک کیا جائے اور انہیں صحت کی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بابرسیلمان ، اے سی پاکپتن عمران بشیر، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈا کٹر امان اللہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمر جنسی و ارڈ ، میل وارڈ ، نر سنگ آفس ، ایکسرے روم ، لیبارٹری ، سیمپل روم ، ہیپاٹائٹس علاج و تدراک سنٹر ، ڈائلسز سنٹر کا معائنہ کیا ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے مریضوں سے علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا ، انہوں نے ادویات کا سٹاک چیک کیا ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر امان اللہ نے بتایا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت ادویات مہیا کی جاتی ہیں ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے مریض ریفرل سسٹم ایمبولینس سے متعلق بھی دریافت کیا ، جس پر ہیلتھ کے حکام نے تفصیلی طور پر بتایا، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیااور مریضوں کو مزید بہتر طریقے سے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی اور خدمات کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔


Short URL: http://tinyurl.com/ydccqnar
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *