مشیر حکومت آزادکشمیر چو ہدری فخر الزمان کا برمنگھم ائیرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال

Print Friendly, PDF & Email

ڈپٹی لا رڈ میئر آف برمنگھم شفیق شاہ کی سرپرستی میں چو ہدری منظو ر حسین ، سنیئر صحافی ساجد یوسف ، راجہ اے ڈی خان اور دیگر بھی موجودتھے


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مشیر حکومت آزادکشمیر چو ہدری فخر الزمان آف گجر خان کا برمنگھم ائیرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال ، ڈپٹی لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ کی سرپرستی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر زعماء کی بڑی تعداد نے پھولوں کے ہا ر پیش کیے ۔ تفصیلا ت کے مطابق چو ہدری فخر الزمان آف گجر خان کا مشیر حکومت آزادکشمیر بننے کے بعد برطانیہ کے دورہ پر برمنگھم ایئر پورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ڈپٹی لا رڈمیئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ کی سرپرستی میں اوورسیز مشیر وزیراعظم آزادکشمیر چو ہدری منظو ر حسین ، سنیئر صحافی ساجد یوسف ، راجہ اے ڈی خان، عمران علی ، عرفان چو ہدری ، حسن طا ہر ، عنصر بشیر ، حاجی کالا خان، میا ں ناصر محمود ، مرزا طا رق محمود ، ظفر یوسف ، جنید خان، جواد ہاشمی ، اعجاز رؤف ، ریحان زمان ، حاجی ظفر داد اور دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ کا کہنا تھا کہ چو ہدری فخر الزمان برطانیہ میں مقیم 18 لاکھ 92 ہزار تارکین وطن کے نما ئندے کی حیثیت سے ان کو در پیش مسائل کا ازالہ کریں گے اور حکومت آزادکشمیر کو تارکین وطن کے مسائل با رے بخوبی آگا ہ بھی کریں گے ۔ اس موقع پر نومنتخب مشیر حکومت آزادکشمیر چو ہدری فخر الزمان نے اظہا ر خیال کرتے ہو ئے کہاکہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کشمیری کمیونٹی اور حکومت آزادکشمیر کے مابین ربط کی خدما ت سرانجام دیتے ہو ئے ترجیحی بنیا دوں پر مسائل کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات اٹھا ئیں گے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ تارکین وطن کے لیے کشمیر کے اندر سیرو سیاحت اور انویسٹمنٹ کے لیے بے حد مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کرنا چا ہیے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jnz5upt
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *