مشکلات کا حل، قرآن پاک۔۔۔۔ تحریر: صباحت رفیق، گوجرانوالہ

Sabahat Rafique
Print Friendly, PDF & Email

اس گہما گہمی کی دنیا میں ہم نیکی اور گناہ کا فرق بھی بھولتے جا رہے ہیں ، ہم گناہوں کی دلدل میں ڈوبتے ہی جا رہے ہیں لیکن اگر کبھی ہمارا ضمیر ہمیں احساس دلانے ہی لگ جائے کہ یہ گناہ ہے تو لوگ چیخ چیخ کے کہتے ہیں کہ نہیں یہ گناہ نہیں ہے اور اس کو ثابت کرنے کے لیے اپنے مطلب کی مثالیں ڈھونڈ نکالتے ہیں ۔۔۔ کیونکہ کوئی گناہوں کی دلدل سے باہر نہیں نکلنا چاہتا ، لیکن جو لوگ نکلنا چاہتے ہیں ان کو بھی نہیں نکلنے دیتے ۔۔۔ اور وہ اندر ہی اندر الجھ جاتے ہیں، پریشان ہو جاتے ہیں ، دماغ ان کی مثالیں قبول نہیں کر رہا ہوتا ، تو وہ یہ نیکی ہے یا گناہ کے بارے میں ہی سوچتے ہیں ۔۔۔ اے لوگو۔۔!! تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے جب تمہارے رب نے قرآن پاک میں ہر سوال کا جواب لکھ دیا اور ہر پریشانی کا حل ، تو پھر تمہیں پریشان ہو نے کی کیا ضرورت ہے؟ قرآن کھولو اپنے سوال کا جواب ڈھونڈو اگر جواب دیکھتے ہی دل ایمان لے آئے تو بس سمجھ لو اللہ کا تم پہ خاص کرم ہے اور تم راہ ہدایت پہ ہو۔۔ لیکن اگر تم جواب پا کے بھی گناہوں کے کاموں میں مشغول رہے تو بس سمجھ جاؤ کہ تم گمراہی میں ہو ۔۔ اور اللہ سے ڈرو۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن پاک سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں ۔۔۔!!!
کیوں الجھتے ہو؟
کیا سوچتے ہو؟
کیوں پریشان ہو؟
کیا کوئی بات الجھا رہی ہے؟
سمجھ نہیں آ رہا ؟
کیا نیکی ہے کیا گناہ؟
تو بس اک کام کرو
قرآن کھولو
تمہارے پروردگار نے
سب لکھا ہے اس میں
سب پریشانیوں کا حل ہے اس میں
اگر تم دیکھ لو کیا گناہ ہے اور کیا نیکی
تو تمہارا دل ایمان لے آئے
تو بس تم نے ہدایت پا لی
لیکن اگر تم سب دیکھ کے بھی
اس بات پہ ایمان نہ لاؤ
اور اللہ کی آیتوں کو اپنے مطلب
کے مطابق بدلنے لگو تو بس تم
کھلی گمراہی میں ہو۔

Short URL: http://tinyurl.com/h6td6vf
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *