مسلمانوں کو عبادت اس کی اصل روح کے مطابق کرنا چاہیئے: شیخ معراج ربانی

Print Friendly, PDF & Email

دبئ (سٹاف رپورٹر) رمضان فورم ۲۰۱۵ کے اردو زبان کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئےشیخ معراج ربانی نے مسلمانوں پر زور دیا کہ آخرت کی کامیابی صرف اللہ تعالی کی عبادت یعنی اس کی اصل روح کے مطابق اوراس کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے بتائے ہوئے طریقوں پرعمل کر کے ہی حاصل کی جا سکتی ہےجبکہ دنیا کی کامیابی بھی صرف محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی شریعت پر عمل سے ہی ممکن ہے۔ شیخ معراج ربانی اتوار رات زعبیل ہال، دبئ ورلڈ ٹریڈسینٹر میں “اللہ نے انسان کو کیوں تخلیق کیا؟” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں عبادت کے اصل مفہوم کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور عبادت کی تینوں حالتیں یعنی اعتقادی عبادت، قولی عبادت اور عملی عبادت صرف اور صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بتائی ہوئی شریعت پر عمل سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ “اللہ تعالی کی دی گئ عقل کو استعمال کرتے ہوئے قرآن پاک اور محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت پر عمل کر کے ہم عبادت کی اصل روح پا سکتے ہیں۔ ہمیں اللہ تعالی کو پانے کے لیے کسی سیڑھی یا وسیلے کی ضرورت نہیں ہے”۔  شیخ معراج نے قرآن مجید سے مثالیں دے کر واضح کیا کہ اللہ تعالی نے انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا اور تخلیق کا مقصد لوگوں کو آزمانا کہ کون احسن طریقے سے اس کی عبادت کر کے کامیابی حاصل کرناچاہتا ہے۔ “لوگوں نے دنیاوی کامیابیوں کو مقصد بنا لیا ہے جس میں روزی کمانا، مکان بنانا اور پیسہ جمع کرنا شامل ہیں جو کہ سرا سر نقصان کا سودا ہے۔ اللہ تعالی کی عبادت کر کے ہمیں ابدی زندگی کی کامیابی کو اپنا اصل ھدف سمجھنا چاہیے”۔ انہوں نے زور دیا کہ مسلمانوں کو شرک سے بچنا چاہیےاور اللہ تعالی کی بیش بہا نعمتوں کا شکر ادا کر کے اس کی عبادت کریں اور اس کی قدرت کے مظاہر پر غوروفکر کرنا چاہیے تا کہ ہماری عبادات صحیح اور اس کی اصل روح کے مطابق ہوں۔ انہوں نےمسلمانوں پر زور دیا کہ علم حاصل کرنے پر بھرپور توجہ دیں کیوں کہ آج کا مسلمان علم سے دور ھے جس کی وجہ سےامت کو بہت سے مسائل درپیش ہیں۔ آخر میں شیخ معراج نے حاضرین کے سوالوں کے بھی جوابات دیے اور اپنی گفتگو سے شرکا کو محظوظ کیا۔  رمضان فورم کے لیکچر کے ساتھ ساتھ کئی اہم سرگرمیاں بھی شامل ہیں جس میں ایک مقابلہ “مبلغ قوم” اور “صحت اور روزہ” کے حوالے سے آگاہی مہم اور مفت صحت کے چیک اپ بھی حاضرین کے لیے تھے۔

Short URL: http://tinyurl.com/zzj3m4y
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *