مسئلہ کشمیر کو اجا گر کرنے میں ہما رے مسلم ممبران برطانوی پا رلیمینٹ کا کردار قابل ستا ئش ہے :سید ابن عباس

Print Friendly, PDF & Email

بھا رت کو مقبوضہ کشمیر کے اندر ہو نے والی دہشتگردی کو روکنے کے لیے مو ئثراقداما ت اٹھا نے ہو نگے ،فا در آف دی ہا ؤ س سر جیرالڈ کف مین
مقبوضہ کشمیرانسانی حقوق کی پا مالی اور بھا رتی ذمہ داران کا غیر سنجیدہ رویہ نا قابل قبول ہے،اینڈریو گر فتھس، لا رڈ نذیر احمد ، بیرسٹر عمران حسین


لندن ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) جمو ں و کشمیر تحریک حق خو د ارادیت یو رپ کے زیر اہتمام 27 اکتوبر کشمیر کے یو م سیاہ کے موقع پر برطانوی پا رلیمینٹ ہا ؤ س کے اندر ایک تا ریخی اور عظیم الشان سیمینار کا انعقا د کیا گیا جس کی میزبانی کے فرائض چیئرمین جمو ں و کشمیر تحریک حق خو د ارادیت یو رپ راجہ نجا بت حسین نے سرانجام دیے جبکہ مہمان خصوصی ہائی کمشنر آف پاکستان سید ابن عباس تھے۔ سیمینا ر کے اندر کشمیر کے حوالہ سے کام کرنے والی نمائندہ تنظیمات کے ساتھ ساتھ 40 سے زائد ممبران برطانوی پا رلیمینٹ ، لا رڈز ، پاکستانی و کشمیری سیاسی قائدین ، سماجی خواتین ، میئر آف کیمپسٹن ، سا بق میئر ز ، کونسلر ز سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سیمینا ر کے اندر مسئلہ کشمیر کو کشمیری قوم کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا گیا اور بین الا قوامی کمیونٹی کو با ر آور کروایاگیا کہ وہ بھا رت کو مقبوضہ کشمیر میں موجود لا تعداد مسلح افواج کو با ہر نکا لنے پر بھرپورزور دیں کشمیر کے اندر ظلم و ستم بر بر یت ، انسانی حقوق کی پامالیوں ، خواتین کی بے حرمتی اور بچوں و بوڑھوں کے ساتھ ناروا سلوک کے خاتمہ کے لیے بھی کو ششوں پر مشترکہ لا ئحہ عمل اختیار کیا جا ئے ۔ اس موقع پر حالیہ وفات پا نے والے ممبربر طانوی پا رلیمینٹ میچل میچر سمیت پاکستان بھا رت اور بنگلہ دین میں حالیہ زلزلہ کے دوران وفا ت پا نے والے افراد کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر فا در آف دی ہا ؤ س آف کامن برطانیہ ایم پی سر جیرالڈ کف مین ، چیئرمین آل پا رٹیز پا رلیمانی گروپ کشمیر ایم پی اینڈریو گر فتھس ،صدر آل پا رٹیز پا رلیمانی گروپ کشمیرلا رڈ نذیر احمد ، وا ئس چیئرمین آل پا رٹیز پا رلیمانی گروپ کشمیر لا رڈ ز قربان حسین ، وائس چیئرمین آل پا رٹیز پا رلیمانی گروپ کشمیرایم پی بیرسٹر عمران حسین ، ایم پی کرس لیسلی، ایم پی بیرسٹر یا سمین قریشی ، ایم پی سٹیفن ٹیمز، ایم پی فیبئین ہیملٹن ، ایم پی رچرڈ برگن ، ایم پی کیلون ہوپکنز ،ایم پی جو کوکس ،ایم پی سٹا ؤ رٹ اینڈریو ، ایم پی روب مرس ، ایم پی شبانہ محمو د ، ایم پی ڈیو ڈ نوتل ، ایم پی جیف سمتھ ، ایم پی جیسن میکا رٹنی ، ایم پی اینڈریو سٹیفنسن ، ایم پی نا ز شاہ ، ایم پی جون کریئر ، ایم پی اینڈی میکڈونلڈ ، ایم پی ڈان بٹلر ، ایم پی رڈ کیڈبری ، ایم پی کیٹ گرین ، ایم پی سارا چمپئین ، ایم پی فل ڈیوس ، ایم پی کریگ ویٹا کر ، ایم پی اما ندا سولووے ، ایم پی چا رلیٹ لیسلی ، ایم پی وینڈی پا ول ، ایم پی ایلی شیلبروک ، ایم پی لز مکنرز ، ایم پی کرس گرین ، ایم پی جولی کو پر ، ایم پی کیٹ ہو لرن ، ایم پی ہولی لنچ ، ایم پی ریبیکا لونگ بیلے ،ایم پی جونا تھن لارڈ ،ایم پی نیگل ایونس، ایم پی رچرڈ فلر ،میئر آف کیمپسٹن کونسلر مسعود احمد،کونسلر یسین ڈار ،کونسلر ریا ض بٹ ،احمد شہزاد،سید قمر رضا ، صبیحہ شہزاد ، کونسلر محمد لیا قت ، ڈا کٹر زیڈ یو خان، راجہ سکندر خان، فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ ، مشتاق لا شاری ، پر و فیسر نذیر احمد شال ، امجد حسین مغل وائس چیئرمین جمو ں و کشمیر تحریک حق خو د ارادیت یو رپ ، پر و فیسر محمد ظفر جمو ں و کشمیر لبریشن فرنٹ ، کونسلر منیر احمد ، کونسلر احمد شہزاد ، سارہ قیوم ، ڈا کٹر صبور ، چو ہدری نو ید اکبر ، راجہ سلطان ، حبیب جان ، ساہرہ خان، محمد ساجد خان، راجہ اعظم خان، صوفی جا وید اختر ، ایلوینا خان، عرفان الحق ،روبندر سہیل سنگھ ، ملک محمد شبیر ، صوفیہ احمد گرین پا رٹی ،سید عنا یت اللہ اندرابی ، ارشاد ملک ، راجہ اسحا ق خان، ناہیم عباسی ، پر و فیسر امتیا ز خان، مسز شمیم محمود ، شہلا خان، اکمل خان، مسز شہناز ، رو بینہ خان، شاہدہ خان، حنا چو ہدری اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے ہا ئی کمشنر آف پاکستان برطانیہ سید ابن عباس نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اجا گر کرنے میں ہما رے مسلم ممبران برطانوی پا رلیمینٹ کا کردار قابل ستا ئش ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ حق خو د ارادیت ہر انسان کا بنیا دی اور فطری حق ہے جس پر عملدرآمد بے حد ضروری ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی 7 لاکھ مسلح افواج کا خلاء براعظم ایشیاء کے دیرپا امن کے لیے نا گزیر ہو چکا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی آخری منزل آزادی کے حصول تک تعاون جا ری رکھے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستانی وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف نے اپنے حالیہ یو رپ اور امریکہ کے دوروں میں مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے ایک مضبوط مو قف پیش کیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ یہ واحد مسئلہ ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر پر بھی موجود ہے اور پو ری دنیا اسے سنجیدگی سے لے رہی ہے اسکا حل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ فا در آف دی ہا ؤس آف کامن برطانیہ ایم پی سر جیرالڈ کف مین نے کہاکہ بھا رت کو مقبوضہ کشمیر کے اندر ہو نے والی دہشتگردی کو روکنے کے لیے مثبت اقداما ت اٹھا نے ہو نگے ۔ انہو ں نے کہاکہ 68 برس سے تعطل کا شکا ر یہ مسئلہ حل کیے بغیر بھا رت اپنی جمہو ری حیثیت کو واضح نہیں کرسکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیر کے حوالہ سے انسانی حقوق کی پا مالی کو روکنے کے لیے ہمیں مزید قوت کے ساتھ اس مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ آگے لیکر چلنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ یہ اہم موقع ہے کہ جب بھا رتی وزیراعظم برطانیہ آرہا ہے برطانوی وزیراعظم کو چا ہیے کہ اس سے مسئلہ کشمیر کے حل پر بات چیت کرے اور کشمیر میں ہو نے والے مظالم با رے پو چھا جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری قوم کے فطری حق خو دارادیت ملنے تک یہ جدوجہد جا ری رہے گی اور انسانیت کے تحفظ اور بقاء کی خاطر کشمیری قوم کی اخلا قی سپورٹ جا ری رکھیں گے ۔ چیئرمین آل پا رٹیز پا رلیمانی گروپ کشمیر ایم پی اینڈریو گر فتھس نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں موجود کالا قانون اور انسانی حقوق کی پامالی نا قابل قبول ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ حق خو د ارادیت ہر انسان کا فطری اور بنیا دی حق ہے جو کہ کشمیری قوم کو بھی نصیب ہو نا چا ہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ سکاٹ لینڈ ریفرنڈ م کی طرح کشمیری قوم کا بھی یہ حق ہے کہ وہ ہا ں یا نہ میں ووٹ دیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی امنگو ں اور خواہشات کے مطابق کریں ۔ صدر آل پا رٹیز پا رلیمانی گروپ کشمیرلا رڈ نذیر احمدنے کہاکہ گجرات میں فسادات اور بے گناہ مسلمانوں کا قاتل مو دی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانوی وزیراعظم کو چا ہیے کہ وہ مو دی سے برطانیہ کے دورہ کے دوران گجرات اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور بیگنا ہ انسانوں کے خو ن کے با رے میں سوال کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ اگلے ماہ مودی کی برطانیہ میں آمد پر ایک زورد ار اور منظم احتجاج کیا جا ئے گا تاکہ اس سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا حساب لیا جا سکے ۔ انہو ں نے کہاکہ تین برطا نوی شہری اس کی حکومت کے دوران ما رے گئے ہیں جن کے با رے میں مودی جوابدہ ہے ۔ ایم پی بیرسٹر عمران حسین نے کہاکہ سیکورٹی تحفظا ت کے پیش نظر براعظم ایشیاء سے ایٹمی جنگ کے خطرات کو مٹا نے کے لیے مسئلہ کشمیر کو سنجید ہ بنیادوں پر حل کرنا ہوگا ۔ انہو ں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پا مالی اور بھا رتی ذمہ داران کا غیر سنجیدہ رویہ نا قابل قبول ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانوی پا رلیمینٹ کو چا ہیے کہ بھا رتی ہا ئی کمشنر کو بلا کر اس سے اس مسئلہ کے حل با رے آگاہی حاصل کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیرکے بیٹے اور بیٹیا ں انصا ف اور امن چا ہتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ بین الا قوامی ادارے اور قوتیں دوہرے معیار اور منا فقت سے کام لینا چھوڑ دیں ۔ انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پا مالی خواتین کی بے حرمتی اور گمنام قبروں با رے مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں اس تحریک کو مزید فعال اور کا میاب بنا نے کے لیے اتفاق و اتحاد کا مظا ہرہ کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ مودی کے خلا ف احتجاج میں ہر کشمیری بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اس مسئلہ کے حل پذیر ہو نے تک اپنی جد وجہد جا ری رکھیں گے ۔ سیمینا ر سے ایم پی شبانہ محمو د ، ایم پی یا سمین قریشی ، ایم پی نا ز شاہ ، کونسلر یسین ڈا ر ،سید عنا یت اللہ اندرابی، صوفیہ احمد ، فہیم کیانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ سیمینا ر کے دوران کشمیر کے حوالہ سے دا ئر پٹیشن پر ایم پیز کے دستخط بھی لیے گئے تا کہ اس مسئلہ کو برطانوی پا رلیمینٹ میں زیر بحث لا کر حل کی طرف مو ئثر انداز میں بڑھا یا جا سکے۔

Short URL: http://tinyurl.com/zrnjehv
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *