متقین کون لوگ ہیں ؟۔۔۔۔ تحریر: صباحت رفیق، گوجرانوالہ

Sabahat Rafique
Print Friendly, PDF & Email

اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ متقین لوگ جنت میں جائیں گے اور میں اکثر سوچتی تھی کہ متقین آخر کون لوگ ہوتے ہیں ؟ لیکن مجھے بس اس کا مطلب پتہ تھا کے یہ پرہیزگار ہوتے ہیں ۔۔۔ لیکن اب سوال یہ تھا کہ پرہیزگا ر کون ہوتے ہیں ؟؟؟اس سوال کا جواب پانے کیلئے آخر میں نے قرآن پاک کھولا تو اس کے پہلے صفحے پہ ہی مجھے اس کا تفصیلی جواب مل گیا۔ متقین لوگوں کی پہلی خوبی ، الذین یومنون بالغیب۔ یعنی وہ لوگ جنہوں نے میری ذات کو دیکھا ، نہ دیکھنے کی تمنا کی اس کے علاوہ نہ انہوں نے میرے فرشتے دیکھے ، نہ جنت دیکھی نہ دوزخ ، نہ میری پہلی کتابوں کو جانتے ہیں نہ ان کو کل کی تقدیر کا علم ہے لیکن اس سب کے باوجود وہ ان کے وجود پہ ایسے یقین رکھتے ہیں جیسے اپنے سانس کے جانے پر، پس یہ لوگ ہی متقی ہیں ۔ دوسری خوبی، ویقیمون اصلوٰۃ ومما رزقنٰھم ینفقون، اور نماز قائم کرتے ہیں علماء کرام نماز پڑھنے اور قائم کرنے میں فرق بتاتے ہیں نماز پڑھنے سے مراد کبھی پڑھنا اور کبھی چھو ڑ دینا ہے مگر نماز قائم کرنے سے مراد اس کا مسلسل اور لگاتار اہتمام کرنا ہے اور اس کی ایسی حفاظت کرنا کہ اگر ایک سانس بھی رک جائے تو زندگی ختم ہو جائے گی اور پھر کہا کہ جو متقی لوگ ہیں ہم نے ان کو جو رزق دیا اس میں سے خرچ کرتے ہیں یعنی یہ لوگ ہر حال میں امیری ہو یا غریبی ، خوشی ہو یا تنگی ، اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ۔ اور پھر تیسری خوبی بیان فرمائی کہ متقین تو وہ لوگ ہیں جو ایمان لاتے ہیں (نہ صرف زبان سے اقرار کرتے ہیں بلکہ دل سے تصدیق کرتے ہیں اور عمل کیلئے تیار ہو جاتے ہیں ) جو حضرت محمدﷺ پر ایمان لاتے ہیں اور جو ان سے پہلے انبیاء کرام پہ نازل کیا گیااور پھر انہیں لوگوں کے بارے میں اگلی آیت میں فرمایا اولٰئک علیٰ ھدی من ربھم واؤلٰئک ھم المفلحون ، کہ یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی متقین لوگوں کی صف میں شامل ہونے کی توفیق عطاء فرمائیں ۔ آمین۔

Short URL: http://tinyurl.com/hcmt7jb
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *