لاہور: 30نومبرکو تحریکِ انصاف کا دھرنا ٹائیں ٹائیں فش ہو جائے گا،زبیراحمد

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: عمران خان کی ہر قیمت پر وزیرِ اعظم بننے کی خواہش انتہائی خوفناک ہے 30نومبرکو تحریکِ انصاف کا دھرنا ٹائیں ٹائیں فش ہو جائے گا ان خیالات کااظہارمعروف سماجی رہنما ،مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمدنے تاجروں کے ایک وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاعوام نے عمران خان اور اس کے لندن پلان کو یکسر مستردکردیا ہے وہ اتنے یو ٹرن لے چکے ہیں کہ ان کی باتوں پر اب لوگ ہنستے ہیں۔ الحاج زبیر احمدنے مذاکرات کے دروازے بند کرکے سیاست نہیں کی جاسکتی اس لئے اب عمران خان ہٹ دھرمی اور ضد چھوڑ دیں اور اپنی اناکی جنگ میں پاکستان پررحم کھائیں اورملک وقوم کا نقصان نہ کریں وفدنے الحاج زبیر احمد کے بڑے بھائی افضال احمد کے انتقال پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا اللہ تبارک تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل کا حوصلہ بخشے( آمین)

Short URL: http://tinyurl.com/zlbx6aj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *