لاہور: چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا: الحاج زبیراحمد

Print Friendly, PDF & Email

لاہور( پ،ر)وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے دورۂ چین سے ترقی و خوشحالی کے نئے دورکا آغازہوگا ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن تاجرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمد نے تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہالوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے میاں نواز شریف چین سے بجلی کے حصول کیلئے نئے معاہدے کریں گے جس سے صنعتوں کا پہیہ پھر سے رواں دواں ہونے میں مدد ملے گی۔ الحاج زبیر احمد نے کہا دھرنا دینے والوں نے چینی صدر کا دورۂ پاکستان ملتوی کروایا جس سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا جس کی تلافی کیلئے میاں نواز شریف انتھک کوشش کررہے ہیں مسلم لیگ ن کا عزم ہے کہ پاکستانی قومی سلامتی پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کریں گے آج پھر حالات نازک ہیں اتحادواتفاق سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایاجا سکتا ہے عوا م میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہوجائیں تا کو دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔

Short URL: http://tinyurl.com/hjznmnr
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *