لاہور: موجودہ حکومت کو مخالفین سے کوئی خطرہ نہیں: زبیراحمد

Print Friendly, PDF & Email

لاہور(سٹاف رپورٹ) جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں سے موجودہ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن تاجرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمدنے شمالی لاہور کے تاجروں کے ایک وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہامیاں نواز شریف کو درجنوں مسائل ورثے میں ملے ہیں جن کو بتدریج حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی عمران خان کی دھمکیاں جمہوری سسٹم کو ری ڈیل کرنے کا ایجنڈا ہے اس سے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی جاسکتی عمران خان اور طاہرالقادری جیسے لوگ مخصوص مفادات کیلئے ملک میں سیاسی افراتفری پیدا کرناچاہتے ہیں۔الحاج زبیر احمدنے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ملک وقوم کو درپیش تمام چیلنجزکا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں مخالفین کے پاس عوام کی خوشحالی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/jdvzukz
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *