لاریب عطاء خان بصری اثرات میں مہارت رکھنے والی پہلی پاکستانی نوجوان لڑکی

Print Friendly, PDF & Email

گلوکار عطاء اللہ خان کی صاحبزادی لاریب عطاء نے 16سال کی عمر میں ہالی وڈ کے ایک فلم پروجیکٹ میں کام شروع کیا، 19 سال کی عمر میں ڈزنی، جارج مائیکل اور رولنگ سٹون کے اشتہارات کے لئے کام کیا۔ علاوہ ازیں اولمپک چائنہ پرومو اور نائیک فٹبال ورلڈکپ پرومو میں بھی اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے جسے پوری دنیا میں سراہا گیا۔ ان پراجیکٹس کے بعد لاریب عطاء بی بی سی، سکائے اور سپینش ٹی وی جیسی بڑی بڑی کمپنیوں کا حصہ بن گئیں۔ لاریب عطاء گریویٹی، گوڈزیلا اور ایکس مین کی ٹیموں کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔ وژوئل ایفیکٹ (بصری اثرات) میں مہارت رکھنے والی پہلی پاکستانی نوجوان لڑکی کا اعزاز حاصل کر کے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/gtdspas
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *