قیام پاکستان کے لیے لاکھوں اسلامیان ہند نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے لاکھوں عورتوں نے اپنے سوہاگ اولاد ااور اپنی عصمتوں کی قربانی دی: شاہ مقیم بخاری

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپورٹ) بٹینگا شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ شاہ مقیم بخاری نے یوم پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے لیے لاکھوں اسلامیان ہند نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے لاکھوں عورتوں نے اپنے سوہاگ اولاد ااور اپنی عصمتوں کی قربانی دی اس لیے پاکستان کی بنیاد میں نظریہ پاکستان کو کلیدی حیثیت حاصل ہے کیونکہ نظریہ پاکستان اور نظریہ اسلام دونوں ہم معنی ہیں مقام افسوس ہے کہ آج پاکستان میں ان نظریات اور قربانیوں کو پس پشت ڈالا جارہا ہے جوکہ قومی المیہ ہے ہمیں اس عظیم دن کے موقع پرعہد کرنا چاہیے کہ جس طرح حضرت قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان حاصل کرنے کے لیے انتھک محنت کی تھی اسی طرح پوری قوم کو وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے اور امن وسکون کا گہورہ بنانے اور کرپشن ومنشیات سے پاک پاکستان کے لیے اپنی تمام تر صلا حیتوں اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لانا ہو گا تاکہ ملک پاکستان پوری دنیا میں اسلام کا بہترین قلعہ اور امن وسکون کا گہوارہ بن سکے۔ 

Short URL: http://tinyurl.com/y6y4wd6j
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *